مائرہ خان کے منہ پر خاک ملنے والا کون ہے ؟ سوشل میڈیا پر مائرہ خان کے چاہنے والوں نے ہنگامہ برپا کر دیا

مائرہ خان کا شمار پاکستان کی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جن کو شائقین کی جانب سے ہمیشہ بہت عزت اور محبت ملتی رہتی ہے مگر گزشتہ دن سوشل میڈیا پر مائرہ خان کی ایک ایسی تصویر منظر عام پر ائی جس میں مشہور میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نے گولڈ ڈسٹ کا استعمال کرتے ہوۓ فوٹو شوٹ کیا ہے

سنہری مٹی سے مزین مائرہ خان کا کلوز اپ جس مین اس کا چہرہ کسی بھی آرٹیفیشل رنگوں سے پاک نظر آرہا ہے بہت سادہ اور حسین لگ رہا ہے جس میں مائرہ کی آنکھیں اور اس کے ہونٹ بہت متاثر کن حد تک حسین لگ رہے ہیں

 

Only #AdnanAnsari can make #sand look like #golddust on #MahiraKhan ?

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

مائرہ خان کی اس تصویر کے سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی اس کے فالورز نے ایک طوفان برپا کر دیا کچھ لوگوں کو یہ لگا کہ مائرہ خان نے اپنے چہرے پر مٹی مل دی ہے جو کہ انتہائی بے عزتی کی بات ہے

کچھ لوگون نے ان کی اس تصویر کو دیکھ کر ان کو ملحد قرار دے ڈالا

لوگوں کے مطابق یہ خاک مل دی محاورے کا پریکٹیکل ورژن ہے

جب کہ کچھ لوگوں نے مائرہ خان کو نصیحت کرتے ہوۓ کہا کہ مسلمان لڑکیاں اس طرح بے لباسی کی حالت میں تصویریں نہیں بنواتی ہیں تصویر میں مائرہ خان کے جبسم کے ساتھ چپکی ہوئی مٹی درحقیقت مٹی نہیں ہے بلکہ جہنم کی آگ ہے لہزا مائرہ خان کو اس سے بچنے کا اہتمام کرنا چاہیۓ

تبصرے یہیں تک رہتے تو ٹھیک تھا مگر کچھ لوگوں نے مائرہ خان کو اس طرح بے لباسی کی حالت میں فوٹو شاٹ کروانے پر ایک پتلی قرار دیا

کچھ لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ شیطان کے نمائندے ہماری اداکاراوں کو اپنے مزموم مقاصد کے لیۓ استعمال کرتے ہیں اور ان کی اس طرح کی تصاویر اتارتے ہیں

بہرحال جیسے کے بڑے کہتے ہیں جتنے منہ اتن؛ی باتیں ویسے ہی مائرہ خان کی یہ تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر سب کی زبان زدعام ہے مگر ماضی کی طرح اس بار بھی مائرہ خان کی جانب سے مکمل خاموشی ہی اختیار کی گئی ہے اور کسی بھی کمنٹ کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے

To Top