عورتوں کا تعلق کسی بھی شعبہ زندگی سے ہو اس کے لیۓ اس کی عمر اور جوانی اس کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے اس کی ہر ممکن کوشش ہوتی ہے کہ وہ جوانی کو کبھی بھی خود سے رخصت نہ ہونے دے یہی سبب ہے کہ سیانے کہتے ہیں کہ عورت سے کبھی بھی اس کی عمر نہ پوچھی جاۓ ورنہ وہ برا مان جاتی ہے مائرہ خان جو کہ شوبز سے جڑا ایک چمکتا دمکتا چہرہ ہے لوگوں کے مطابق ان کی عمر بھی اب ان کے چہرے سے ظاہر ہونے لگی ہے
شو بز سے جڑی خواتین اپین عمر اور جوانی کے بارےمیں عام عورتوں سے زیادہ ہی حساس ہوتی ہیں یہی سبب ہے کہ وہ اپین جوانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن ٹوٹکے اور جتن کرتی نظر آتی ہیں مگر جیسے وقت کو نہیں روکا جا سکتا اسی طرح جوانی کو بھی گزرنے سے روکنا ممکن نہیں ہے
حال ہی میں مائرہ خان کا تازہ ترین فوٹو شوٹ سامنے آیا ہے جس میں مائرہ خان ہمیشہ کی طرح بہت ہی حسین اور تروتازہ نظر آئیں مگر ان کو دیکھنے والے کچھ افراد ایسے بھی تھے جن کو ان کی تازگی اور خوبصورتی کے بجاۓ ان کی ان تصاویر میں کچھ اور ہی نظر آگیا
ان تصاویر میں سے ایک تصویر کو دیکھ کر دیکھنے والے نے مائرہ خان کو عورت کا خطاب دیتے ہوۓ تنقید کا نشانہ بنا ڈالا کہ وہ لڑکی کے انداز میں تصاویر کھنچوا رہی ہیں
کسی کو لگا کہ مائرہ خان نے اپنی عمر چھپانے کے لیۓ بلاآخر پلاسٹک سرجری کا سہارہ لے لیا ہے
اس موقعے پر کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ مائرہ خان عمر رسیدہ نظر آنے لگی ہیں
جس طرح بولنے والے کی زبان روکی نہیں جا سکتی اسی طرح تبصرے کرنے والے لوگوں کو بھی روکا نہیں جا سکتا مگر اس بات کو بھی تسلیم کیا کرنا چاہیۓ کہ مائرہ خان دن بدن نکھرتی جا رہی ہیں
جن لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ وقت مائرہ خان پر اثر انداز ہو رہا ہے انہیں اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہیۓ کہ مائرہ خان عمر کے ساتھ گریس فل ہوتی جا رہی ہیں