مائرہ خان کے نۓ فوٹو شوٹ میں پانچ ایسی کون سی باتیں ہیں جو سب کو چونکا دیں

ماہرہ خان کا شمار ان دنوں صف اول کی اداکاراؤں میں کیا جا رہا ہے اس میں ایک جانب تو ان کی اداکارانہ  صلاحیتوں کا بہت اہم کردار ہے دوسری جانب اس میں ان کے لک اور شخصیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جو ان کو ہمیشہ دوسری دیگر اداکاراؤں سے ممتاز کرتا ہے

اب جب کہ ماہرہ خان بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکی ہیں تو ان کے پیش نظر بھی پاکستانی آڈینس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی آڈینس بھی ہے اسی وجہ سے ماہرہ خان کے اب کچھ ایسے بھی فوٹو شوٹ سامنے آنے لگے ہیں جو کہ ہمارے ماحول اور فیشن سے مطابقت نہیں رکھتے اور جس پر ان کے پاکستانی چاہنے والے آواز اٹھاتے ہیں

ایسے ہی ایک فوٹو شوٹ کا ذکر یہاں بھی ہو گا پہلے آپ ان کی یہ تصویر ملاحظہ فرمائیں

 

حقوق نسواں کے پرچار والی ٹی شرٹ پہن کر کیا ثابت کرنے کی کوشش کی ہے

ماہرہ خان جو کہ ماضی قریب میں رنویر کپور کے ساتھ نیویارک کی سڑکوں پر سگریٹ نوشی کرتے ہوۓ پائی گئیں جب کہ اس کے علاوہ بھی ماہرہ خان کی کچھ ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئيں جس میں وہ سگریٹ پیتے ہوۓ پائی گئیں ان کی یہ تمام حرکات اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ وہ خود کو ایک آزاد عورت تصور کرتی ہیں جو کہ وہ ہیں بھی ، مگر اس کے لیۓ حقوق نسواں کی حمایت والی ٹی شرٹ کا پہننا کچھ ایسا ضروری بھی نہ تھا

پھٹی ہوئی جینز کچھ عجیب ہی لگ رہی ہے

عام طور پر جینز مختلف ڈیزائن کی ہوتی ہے اس کے جداگانہ انداز ہی اس کی انفرادیت کا سبب بنتے ہیں مگر موجودہ فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان کی جینز اس کے گھٹنوں سے اس طرح پھٹی ہوئی ہے کہ اس کے بیٹھنے کے سبب اس کے دونوں گھٹنے اس کی اس جینز سے باہر جھانکتے ہوۓ نظر آرہے ہیں اور اس طرح یہ فیشن اور انفرادیت سے زیادہ غربت کا منظر پیش کر رہے ہیں

فوٹو شوٹ ہے یا رفع حاجت سے فارغ ہو رہی ہیں

فوٹو شوٹ کے لیۓ عام طور پر ایسے پوز کا انتخاب کیا جاتا ہے جس میں ماڈل مناسب انداز میں نظرآۓ تاکہ وہ خوبصورت سے خوبصورت تر نظر آسکے مگر عام زندگی میں بھی انسان کی سب سے بری حالت وہ ہوتی ہے جب کہ وہ رفع حاجت سے فارغ ہو رہا ہوتا ہے موجودہ فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان نے اس پوز میں تصویر کھنچوا کر ان تمام لوگوں کو بولنے کا موقع دے دیا ہے کہ ماہرہ خان یہ کیا کر رہی ہیں

چمکدار ہیل کے ساتھ چمکدار جرابیں ! کیا یہ نیا فیشن ہے ؟

ایک اسٹائلش خاتون کے لیۓ ہائی ہیل کے ساتھ چلنا اس کے اسٹائل کا سمبل سمجھا جاتا ہے مگر  اس ہیل کے ساتھ اس طرح کے چمکدار موزے پہلی بار ماہرہ خان نے ہی پہنے ہیں کیا یہ سردی کے موسم کے استقبال کے لیۓ کوئی نیا فیشن ہے یا کچھ اور؟؟؟

بریسلٹ ہے یا پھانسی کا پھندہ

اس فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان نے زیور کی جگہ ہاتھوں میں جو بریسلٹ پہنا ہے وہ بریسلٹ کم اور پھانسی کا پندہ زیادہ نظر آرہا ہے اس کی رسیاں لٹک رہی ہیں جو کہ کسی بھی طرح خوبصورت نہیں لگ رہا ہے

فیشن کا مطلب جدت ضرور ہوتا ہے مگر اس جدت پسندی میں بھی اس بات کا ملحوظ خاطر رکھنا چاہیۓ کہ انسان اس میں اچھا لگے ماہرہ خان کو بھی اب اس بات کا لازمی خیال رکھنا چاہیۓ کہ ان کے چاہنے والے ان کو بہترین سے کم دیکھنے کے لیۓ تیار نہیں ہیں

 

To Top