‘مائرہ خان نے اداکاری چھوڑ کر ۔۔۔ کر نے شروع کر دیۓ ‘ سوشل میڈیا پر بیان جاری

ماہ رمضان کے روزے رکھ کر ہم سب اس کوشش میں مصروف ہوجاتے ہیں کہ ہر ممکن طریقوں سے ان تمام اعمال سے دور رہیں جن کے سبب ہمارے روزے متاثر ہو سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ سب کو نصیحتیں بھی کر رہے ہوتے ہیں کہ ایسا کوئی مل نہ کریں بو ہمارے روزوں کو خراب کر دیں

ناچ گانا ، موسیقی سننا وغیرہ سارے ایسے افعال ہیں جو کہ عام دنوں میں بھی حرام ہیں مگر رمضان کے دنوں میں روزے دار ان سے خصوصی طور پر اجتناب برتتے ہیں تاکہ ان کے روزے خراب نہ ہو سکیں مگر اب اس کا کیا کریں کہ رمضان کے بعد عید بھی آنی ہے اور اس خوشیوں بھرے موقعے پر کئی نئی فلموں نے بھی ریلیز ہونا ہے

فلموں کے ریلیز سے قبل ان کی مشہوری کے لیۓ باقاعدہ مہم چلانا کوئی نئی بات نہیں ہے مگر رمضان کی آمد کے سبب ان فلموں کی اشتہاری مہم چلانے میں فلم کے ٹیم ممبرز کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

 

اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر مائرہ خان کی فلم سات دن محبتیں ریلیز ہونے والی ہے اس فلم کی پروموشن کے حوالے سے جب وہ ایک ٹی وی شو میں پہنچیں تو ان کے ہمراہ اس فلم کی ٹیم میں شامل کو اسٹار آمنہ الیاس بھی موجود تھیں

شائقین کی دلچسپی کے لیۓ ان دونوں اداکاراوں نے بالی وڈ کی فلم کے گانے کجرارے پر ڈانس پیش کیا جو روزے داروں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اس ڈانس کو مجرے سے تشبیہ دے ڈالی

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ انڈین فلم کے گانے پر ڈانس کر کے مائرہ خان اپنی فلم کی پروموشن کس طرح کر سکتی ہیں اور اس سے کیا فوائد حاصل کر سکتی ہیں

اس بارے میں کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ ان دونوں اداکاراؤ ں کو کم از کم رمضان کے مہینے کا احبرام کرنا چاہیۓ تھا اور اس قسم کے مجرا نما ڈانس سے پرہیز کرنا چاہیۓ تھا

یاد رہے اس فلم کے مرکزی کرداروں میں مائرہ خان اور شہریار منور شامل ہیں جن کے کیرئير کی یہ پہلی فلم ہے ۔آداکارہ آمنہ الیاس بھی اس فلم میں ایک مختلف کردار میں نظر آئیں گی انہیں اپنے کردار سے کافی امیدیں وابستہ ہیں دوسری جانب مائرہ خان کی موجودگي کے سبب لوگوں کو بھی اس فلم کی کامیابی کی کافی امید ہے

To Top