کیا مائرہ خان نے شادی کر لی ہے ؟ایک تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ایسے اندازے کیوں لگا ڈالے جانیۓ

مائرہ خان کا شمار پاکستان شو بز کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن سے جڑی ہر بات ایک شہہ سرخی کی حیثیت رکھتی ہے لوگ ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں اسی سبب ان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ مائرہ خان کے حوالے سے ہر خبر ایک اسکینڈل بن جاتی ہے وہ چاہے ان کے رنویر کپور کے ساتھ گزارے ہوۓ وقت کی تصاویر ہوں یا پھر تمباکو نوشی کرتے ہوۓ ویڈیو سب کچھ  ان کی وجہ سے وائرل ہو جاتا ہے

جال ہی میں جب کہ نیویارک فلم فیسٹیول کے سلسلے میں مائرہ خان امریکہ گئیں وہیں پر مین ہٹن میں اپنی تعطیلات گزارتے ہوۓ مائرہ خان کی ایک تصویر منظر عام پر آئی جس کے کیپشن کے مطابق مائرہ خان اپنی فیملی کے ساتھ تعطیلات گزارتے ہوۓ دکھائي دیں  مائرہ خان اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ وہ ایک سنگل مدر ہیں اور ان کی فیملی سے مراد ان کا بیٹا اور ان کی ماں ہی تصور کی جاتی ہے

#MahiraKhan is #chilling and catching up with her family in #Manhattan ?

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) on

مگر اس تصویر میں وہ کسی مرد کی بانہوں میں نظر آئیں جیسے کہ دیکھنے والے قیامت کی نگاہ رکھتے ہیں اور بات جب مائرہ خان کی ہو تو یہ نگاہ اور بھی تیز ہو جاتی ہے لہذا اس تصویر میں مائرہ خان کو کسی مرد کی بانہوں میں دیکھ کر اور اس کے ساتھ فیملی کا کیپشن دیکھ کر لوگوں نےاندازے لگانے شروع کر دیۓ کہ اس شخص سے مائرہ خان کا کیا رشتہ ہو سکتا ہے

کچھ لوگوں کا کہنا تھا مائرہ خان کی یہ فیملی کب سے ہو گئی اس کی تو طلاق ہو چکی تھی ؟

کچھ لوگوں نے تصویر دیکھ کر قیاس  کر ڈالا کہ  یہ آدمی مائرہ خان کا شوہر ہے

اس کے جواب میں کچھ لوگوں نے بتایا کہ یہ مائرہ خان کا بھائی ہے

اس حوالے سے مائرہ خان نے کسی قسم کی راۓ کا اظہار نہیں کیا جس کی وجہ سے لوگوں کے اندر تجسس بڑھتا  جا رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ مائرہ خان اس حوالے سے کیا وضاحت پیش کرتی ہیں کیوںکہ لوگ اس بات کے خواہشمند ہیں کہ جس طرح مائرہ خان شو بز کی ایک کامیاب شخصیت ہیں اسی طرح گھریلو زندگی میں بھی ایک کامیاب اور خوش و خرم زندگی گزاریں

شوق اور لگن ہو تو کورونا بھی راہ میں نہیں آتا۔۔خان بیلہ کے غریب بچوں کا عوام کو پیغام

To Top