مائرہ خان کی اتنی کامیابیوں کے باوجود یہ ناکامی سب پر بھاری پڑگئی

مائرہ خان آج کل فلم ورنہ کی پبلسٹی میں مصروف ہیں۔شعیب منصور کی اس فلم کی ریلیز سترہ نومبر کو متوقع ہے۔ بڑے بجٹ کی اس فلم سے پاکستان فلم انڈسٹری کو بہت توقعات وابستہ ہیں۔ اس فلم کی پرموشن کے لۓ اس کے کرداروں کا خاص طور پر مائرہ کا خبروں میں رہنا بہت ضروری ہے۔ اسی حوالے سے آج کل مائرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

Mahira's funny moments in ice cream bar

'ترکش آئس کریم والے نے ماہرا خان کو تگنی کا ناچ نچا دیا'تفصیلات پڑھیئے: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Entertainment/413363

Posted by Dunya News on Tuesday, November 7, 2017

اس ویڈیو میں ترکی کے ایک آئس کریم پارلر میں سے مائرہ خان کو آئس کریم لیتے ہوۓ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پارلر کی وجہ شہرت اس کی آئس کریم سے زیادہ اس کا آئس کریم دینے کا طریقہ ہے۔ جس کا سامنا اس سے قبل عامر خان کو بھی ہو چکا ہے۔ آئس کریم دینے والے کی مہارت کے سبب لینے والا اس وقت تک آئس کریم لے کر نہیں کھا سکتا جب تک کہ پارلر والا خود نہ چاہے۔

عامر خان کے بعد اب باری مائرہ خان کی تھی۔ جس میں مائرہ خان اپنی ہر ممکن کوشش کے باوجود اس پارلر والے سے آئس کریم لے کر کھانے میں کامیاب ہوتی نظر نہیں آئیں۔ مائرہ خان عوام کے دلوں میں بستی ہیں۔ ان سے جڑی ہر ہر خبر پر نہ صرف لوگ بہت گہری نظر رکھتے ہیں۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کو بار بار دیکھنا چاہتے ہیں۔

عوام اب بے صبری سے مائرہ خان کی آنے والی فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔ اور عوام کے اس انتظار کو دیکھتے ہوۓ مائرہ خان کو بھی یہ امید ہے کہ ان کی فلم ورنہ ماضی کی طرح نہ صرف عوام میں مقبولیت حاصل کر پاۓ گی۔ بلکہ ان کے فلمی کیرئیر کے اس سفر کو بھی کامیابیوں سے آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرۓ گی۔

اور ہم اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد پر امید ہیں کہ ایک نہ ایک دن اس آئس کریم والے کو شکست دے کر کوئی نہ کوئی آئس کریم کھانے میں کامیاب ہو جاۓ گا۔

To Top