مائرہ خان کس ماہرانہ انداز میں سگریٹ نوشی کرتی ہیں ۔ویڈيو دیکھیں

مائرہ خان جو صرف پاکستان ہی کی نہیں بلکہ برصغیر پاک و ہند کی سب سے زیادہ چاہے جانے والی اداکارہ کے طور پر پہچانی جاتی ہیں ۔ اس دور کی وہ واحد اداکارہ ہیں  جو کہ نہ صرف اپنی خوبصورتی کے سبب دیگر تمام اداکاراوں میں ممتاز ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنی منجھی ہوئی کردار نگاری کے سبب اپنی اداکاری کا بھی لوہا منوا چکی ہیں ۔


ما ئرہ خان کی اسی شہرت کے سبب ان سے جڑی ہر خبر لوگوں کی توجہ کا مرکز جن جاتی ہے گزشتہ دن مائرہ خان کی کسی دوست  کی مہندی پر ڈانس کی ویڈیو ہی وائرل ہو رہی تھی جس میں مائرہ خان کے رقص نے میلا لوٹ لیا تھا اور سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی تھی ۔

 

مگر اس کے فورا بعد ہی مائرہ خان کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آگئي ہے جس میں مائرہ خان سگریٹ نوشی کر رہی ہیں ان کے انداز سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ کوئی عادی سگریٹ نوش نہیں ہیں مگر تفریح طبع کے لیۓ کر لیتی ہیں ۔مگر ہمارے معاشرے میں جہاں خواتین کے لیۓ سگریٹ نوشی انتہائی معیوب سمجھا جاتا ہے مائرہ خان جیسی اداکارہ کی ایسی ویڈیو کا سامنے آنا ان کے لیۓ ایک بار پھر مشکلات پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=_HqsXJYa6tE#action=share

یاد رہے اس سے قبل بھی نیویارک کی سڑکوں پر مائرہ خان کی ایسی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ معروف ہندوستانی اداکار رنوھیر کپور کے ساتھ انتہائی مختصر لباس میں سگریٹ نوشی کرتے ہوۓ پائی گئيں تھیں ۔ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد انہیں سوشل میڈيا پر اپنے چاہنے والوں کی جانب سے بدترین تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

جس کے بعد اپنی فلم ورنہ کی نمائش سے قبل پوچھے گۓ ایک سوال کے جواب میں مائرہ خان نے نہ صرف ان تصاویر کے لیۓ معزرت کی تھی بلکہ اپنے چاہنے والوں کو اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی تھی کہ آئندہ وہ اس حوالے سے محتاط رہیں گی کہ ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے ان کے چاہنے والوں کو تکلیف ہو ۔

مگر اب ایک بار پھر اس ویڈيو کے سامنے آنے کے بعد مائرہ خان کے چاہنے والے یہ سوچنے پر مجبور ہو گۓ ہیں کہ یہ اداکارہ اپنے رویۓ اور اعمال کے حوالے سے انتہائی غیر محتاط ہوتی جا ہی ہیں ۔ اگرچہ اس بات کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ شو بز سے جڑي ہوئی بہت سادی دوسری اداکارائيں بھی سگریٹ نوشی کی عادی ہیں مگر ان کو کبھی بھی اس طرح کی تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑتا جس طرح کا مائرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے

To Top