مائرہ خان نے اپنے پرس میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رکھنے کا انکشاف کر دیا

مائرہ خان نے اپنے پرس میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ رکھنے کا انکشاف کر دیا

شوبز انڈسٹری کی چکا و چوند کو دیکھ کر ہر انسان یہ سوچتا ہے کہ یہ زندگی گلیمر سے اور عیش و آرام سے بھرپور ہوتی ہے مگر اس بارے میں مائرہ خان کی پریس کانفرنس سن کر اندازہ ہوا کہ شو بز سے جڑے لوگوں کو بھی اس نمود و نمائش سے بھرپور زندگی میں کیسے کیسے انوکھے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔


مائرہ خان جن کا انتخاب لوریل کمپنی کی برانڈ ایمبسٹر کے طور پر کیا گیا تھا حالیہ دنوں میں فرانس میں ہونے والے کین فلم فیسٹول میں برانڈ ایمبسٹر کے طور پر مدعو کی گئی ہیں فرانس جانے سے قبل انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے اس حوالے سے بات کی ۔

https://www.facebook.com/dunyanews/videos/2124594667591227/

مائرہ خان کا کہنا تھا کہ عام طور پر اداکاروں کو بہت بن سنور کر رہنا پڑتا ہے اور اس موقعے پر ہائی ہیل پہننا ان کی مجبوری ہوتی ہے مگر اتنے عرصے سے شو بز سے منسلک رہنے کے باوجود اب تک وہ خود کو اس بات کی عادی نہیں بنا سکیں کہ ہائی ہیل پہن کر چل پھر سکیں اسی سبب وہ ہمیشہ اپنے بیگ میں چپلوں کی ایک جوڑی ضرور رکھتی ہیں ۔

ریڈ کارپٹ کے بعد وہ ہائی ہیل اتار کر اپنے پرس سے چپل اتار کر پہن لیتی ہوں اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی کہنا تھا اس اہم موقع پر جب کہ وہ بین الاقوامی فلم فیسٹول میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں ان کی خواہش ہے کہ اس موقع پر وہ پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہنیں ۔


مگر چونکہ ابھی وقت کم ہے اس وجہ سے انہیں بین الاقوامی ملبوسات پر ہی انحصار کرنا پڑے گا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کا فلم اسٹار میرا کے حوالے سے بھی یہ کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتی ہیں کہ فلم اسٹار میرا کو ان سے کیا شکایت ہے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو کبھی بھی ان کے بارے میں کسی کو بھی کچھ بھی برا نہیں کہا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ میرا نے مائرہ خان کو چیلنچ کیا تھا کہ وہ اسکرین پر ان سے مقابلہ کر لیں تو ان کے سامنے دودہ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاۓ گا

Parhlo

Parhlo.com is the leading open platform that represents the voice of youth with viral stories and believes in not just promoting Pakistani talent and entertainment but in liberating Pakistani youth and giving rise to young changemakers!

Posts
Parhlo Newsletter
Parhlo Newsletter

You have Successfully Subscribed!

To Top