مائرہ خان کا بیٹا ابھی سے ایسے کام کرنے لگا جس نے اس کے مستقبل کی پیشن گوئی کردی

انسان زندگی کے کسی بھی شعبے میں ہو اس کے لۓ اس کی اولاد اور اس کی محبت سب سے اہم ہوتی ہے ۔ عموما لوگ یہ سوچتے ہیں کہ شو بز میں آنے والے لوگ گھر والوں کی محبت اور اپنی اولاد کی محبت سے عاری ہوتے ہیں اور ان کے پیش نظر سب سے پہلے ان کا کیرئیر ہوتا ہے ۔

مگر اس بات میں حقیقت نہیں ہے ۔شو بز والے بھی انسان ہوتے ہیں انہیں بھی اپنے بچوں اور اپنے اردگرد کے افراد سے ویسی ہی محبت ہوتی ہے جیسے کسی عام انسان کو  ہو سکتی ہے ۔ مشہور اداکارہ مائرہ خان جو تیزی سے کامیابی کے زینے طے کرتے ہوۓ بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکی ہیں ۔

ان کی شادی شدہ زندگی زندگی کا خاتمہ 2012 میں ہوگیا تھا۔ ان کی اس شوہر علی عسکری سے ایک بیٹا اذلان بھی ہے ۔جو کہ اب دس سال کا ہوگیا ہے ۔یہ بیٹا مائرہ کے پاس ہی ہے ۔ حال ہی میں مائرہ خان نے اپنے اس بیٹے کی لکھی ہوئی کہانی کی ایک کتاب کی  پوسٹ اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے شئیر کی ہے جس میں مائرہ خان کے بیٹے ازلان نے کہانیاں لکھی ہیں ۔

 

اس کہانیوں کی کتاب کا عنوان ہے خطرناک نانی ۔ اور اس کتاب کو مائرہ خان کو دکھاتے ہوۓ ان کے بیٹے نے درخواست کی کہ اس کتاب کو اس کی نانی کو اس کے ٹائٹل کی وجہ سے نہ دکھایا جاۓ.

بچے کی اس معصومانہ کوشش کو مائرہ خان کی جانب سے شئیر کر نے سے اس بات کا ادراک ہوتا ہے کہ اتنی کامیابیوں اور شہرتوں کے باوجود مائرہ خان کے لۓ اس کے بیٹے کی یہ کوشش کتنے معنی رکھتی ہے ۔ اور وہ اس کی اس کامیابی کو سب تک بانٹنے کا جزبہ رکھتی ہیں ۔

ماں ہمیشہ ماں ہی ہوتی ہے جو اپنی اولاد کو اپنے سے بہت آگے تک دیکھنے کا نہ صرف حوصلہ رکھتی ہے بلکہ اس بات کی خواہشمند بھی ہوتی ہے کہ اس کی اولاداس سے زیادہ کامیاب ہو ۔اور ایسی ہی ایک ماں مائرہ خان بھی ہے۔جس کے اس عمل سے اس کے مداحوں کے دل میں اس کی محبت اور عزت میں اضافہ ہوا ہے ۔

To Top