عمران خان کی بشری بی بی سے شادی کی خبر دا نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ کی جانب سے سب سے پہلے بریک کی گئي اس خبر میں انہوں نے نہ صرف عمران خان کے بشری بی بی کے سات نکاح کے بارے میں بتایا تھا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس نکاح میں موجود گواہوں کے بارے میں بھی بتا دیا تھا ۔جس کی ابتدائی طور پر عمران خان کی جانب سے تردید کی گئی ۔
اس کے بعد باقاعدہ طور پر عمران خان نے عمر چیمہ کے خبر دینے کے دو ہفتوں بعد بشری بی بی کے ساتھ اپنے نکاح کا باضابطہ نکاح کا اعلان کر دیا ۔ جس کے بارے میں کل صبح کی خبروں میں عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بشری بی بی کے ساتھ نکاح اس کی عدت کے دوران ہی کیا ہے جو کہ شرعی طورپر ناجائز ہے ابھی پورے میڈيا تک عمر چیمہ کی اس خبر کی پوری گونچ بھی نہ پہنچی تھی کہ اچانک پورا سوشل میڈیا ایک اور ٹرینڈ میں گرفتار ہو گیا
اور وہ تھا ہیش ٹیگ لبنی چیمہ پریگننسی اس ٹرینڈ کو شروع کرنے والے نہ جانے کون تھے مگر دیکھتے ہی دیکھتے اس ٹرینڈ نے ایک طوفان کی صورت اختیار کر لی اور پاکستان کی ٹرینڈ لسٹ میں پہلے نمبر پر آگیا اس ٹرینڈ کی بنیاد ایک پیغام بنا جس میں لبنی چیمہ ، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ عمر چیمہ کی بیٹی ہے اور اس نے اپنے باپ کو یہ پیغام سوشل میڈيا کے ذریعے بھیجا ۔
They thought everybody has illegitimate child. Shameless cowards. Masters of fakery. pic.twitter.com/hb9XaGk7UB
— Umar Cheema (@UmarCheema1) March 5, 2018
تم نے اج تک کہاں سچ بولا ؟؟؟۔؟
اب پتا لگا جب گھر پر کوئی بات کرتاہے تو کتنی تکلیف ہوتی ہے ؟؟
سوچو عمران خان اور اس کی بیوی کو کتنی تکلیف ہوئی ہوگی ۔۔ان باتوں کا پاکستان کی ترقی سے کیا تعلق ؟؟؟؟؟؟ ?? pic.twitter.com/qLmZfZeerz
— ش̷ا̷د̷ا̷ ش̷ر̷ا̷ر̷ت̷ی̷ (@iAmshararti) March 5, 2018
لبنی چیمہ کا کہنا تھا کہ جب میں تین ماہ کی حاملہ تھی تو آپ نے مبھے ابارشن کے لیے کہا اور جب میں نے اس سے انکار کیا تو آپ نے مجھے مارا پیٹا جس پر مجبورا میں گھر سے بھاگ گئي آپ نے تب اس کو بریکنگ نیوز کیوں نہیں بنایا ۔ اس پیغام سے بظاہر یہ نظر آتا ہے کہ ایک عورت شادی سے قبل حاملہ ہو گئي اور اس عورت کو صحافی عمر چیمہ کی بیٹی ظاہر کیا جا رہا ہے حالانکہ اس بات سے سب واقف ہیں کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے مگر اس کے باوجود اس ٹرینڈ کی حمایت اور مزمت میں اتنے ٹوئٹ آۓ کہ انہوں نے اس کو ٹرینڈ بنا دیا ۔
سب مذمت کرو اس #LubnaCheemaPregnancy ٹرینڈ کی pic.twitter.com/dUAYpnx2He
— Nawaz Sharif (@Babrak111) March 5, 2018
اس ٹوئٹ کے جواب میں عمر چیمہ کا پہلے تو یہ کہنا تھا کہ یہ لوگ سب سمجھتے ہیں کہ سب کی ہی حرام کی اولادیں ہوتی ہیں اور یہ لوگ جھوٹی کہانیاں بنانے کے ماہر ہیں اس کے بعد عمر چیمہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک وارننگ بھی ٹوئٹ کی جس کے مطابق عمران خان کی عدت والی خبر کے بعد ان کو جو دھمکی آمیز فون کالز اور پیغامات آرہے ہیں وہ ان کے خلاف ایف آئی اے کی مدد سے کاروائی کریں گے
اس خبر کے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے الگ الگ ردعمل سامنے آرہا ہے کچھ لوگ اس بات کی مزمت کر رہے ہیں کہ کسی کی بھی ذاتی زندگی اور خصوصا گصر کی عورتوں کو اس طرح نشانہ بنانا کسی صورت جائز نہیں ہے جب کہ کچھ لوگ اس عوالے سے عمر چیمہ پر بھی اعتراض اٹھا رہے ہیں کہ صحافت کا مطلب اس طرح دوسروں کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں ہوتا جس طرح وہ عمران خان کی ذاتی زندگی کے ساتھ کر رہے ہیں ۔
