دنیا کورونا سے لڑنے میں مصروف مگر بھارت پر جنگی جنون سوار، پاک فوج کا بھرپور جواب

بھارت کی شر انگیزی

پوری دنیا اس وقت کورونا سے لڑنے میں مصروف عمل ہے مگر اپنے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی شرانگیزیاں تھم نہیں رہیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیز فائرمعاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔

بھارت کا جنگی جنون

Pakistan Today

بھارت کا جنگی جنون

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری  کردہ اعلامیہ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لائن آف کنٹرول کے ساتھ شاردہ، شاہ کوٹ، ڈھڈنیال سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی گئی۔بھارتی فوج نے  سیز فائر معاہدے کی خلاف  ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا  جبکہ  بھارتی اشتعال انگیزی  کے باعث چھری بسن والی گاؤں کی بچی سمیت 4 افرادزخمی ہوئے۔

مزہد پڑھیے: پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب،بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے  پاک فوج  کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی  کی گئی  اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ  2020 میں بھارتی فوج اب تک 708 بار سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے جبکہ چند روز قبل پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرا یا تھا

To Top