لڑکوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے تیر بحدف نسخے، لڑکیاں ضرور پڑھیں

مرد اور عورت کا ایک دوسرے کی جانب میلان ایک فطری عمل ہے ان دونوں کے درمیان دوستی کا رشتہ بھی ایک مختلف مفہوم کا حامل ہوتا ہے ۔ یہ رشتہ عموما صرف دوستی تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ عمر بھر کے ساتھ میں تبدیل ہو باتا ہے یہی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی لڑکا کسی لڑکی کی جانب دوستی کے لۓ متوجہ ہوتا ہے اس کے پیش نظر صرف وقتی دوستی نہیں بلکہ عمر بھر کا ساتھ ہوتا ہے۔

دوسرے لفظوں میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ لڑکے دوست کے روپ میں ایک جیون ساتھی ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں ۔ آئے جانتے ہیں کہ وہ دوستی کرتے ہوۓ کون کون سی خصوصیات لڑکی میں دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔

خوبصورتی

1

خوبصورتی لڑکیوں کی وہ اولین خصوصیت ہوتی ہے جو کسی بھی لڑکے کو فوری طور پر اس کی جانب متوجہ کرتی ہے اور لڑکا اس خوبصورت لڑکی کی قربت اور دوستی کا خواہاں ہو جاتا ہے ۔

خوش لباسی

2

خوبصورتی ہو اور خوش لباسی نہ ہو لڑکی سرجھاڑ منہ پھاڑ گھومتی نظر آۓ تو ایسی لڑکی سے لڑکے متاثر نہیں ہوتے اچھا لباس اور اس کے ساتھ اچھا انداز لڑکیوں کی کشش میں اضافے کا سبب بنتے ہیں

خوش خوراکی

3

لڑکے یہ سمجھتے ہیں کہ جو لڑکی خوش خوراک ہوتی ہے اور اپنی بھوک کا اظہار لڑکے کے سامنے کر رہی ہیں اس کے پیسوں سے برگر اور ڈرنک پی رہی ہے وہ آنے والے وقت میں بھی ایسی ہی گرم جوش اور بے تکلف ساتھی ثابت ہو سکتی ہے لہذا لڑکے ایسی لڑکیوں سے دوستی کر کے زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔

ذہانت

4

ذہانت اور حاضر جوابی زندگی کے کسی بھی شعبے میں ترقی کی بنیادی سیڑھی ہوتی ہیں مگر لڑکے لڑکیوں کی اس خصوصیت کو ذیادہ پسند نہیں کرتے ان کے نزدیک ان سے ذیادہ ذہیں اور سمجھدار لڑکی ان کو ہر وقت ڈکٹیٹ کرتی رہے گی لہذا لڑکے ہمیشہ دوستی کے لۓ ایسی لڑکی کا انتخاب کرتے ہیں جو ذہانت میں اس سے کمتر ہو ۔

To Top