ایک لڑکی کے لئے محبت کا مطلب کیا ہے؟

محبت؟

ایک لڑکی کے لئے محبت کے تین چہرے ہوتے ہیں۔ سب سے پہلا چہرہ اس کے باپ کا ہو تا ہے۔ دوسرا چہرہ اس کے بھائی کا ہوتا ہے اور تیسرا چہرہ اس شخص کا ہوتا ہے جس کے ساتھ وہ اپنی زندگی گزارنے کا سوچ لیتی ہے، اور اگر یہ تینوں محبتیں حاصل ہوجائے تو وہ لڑکی بہت خوش قسمت کہلاتی ہے۔

بات یہی ختم نہیں ہوتی کیونکہ کچھ لڑکیوں کی زندگی میں یہ تینوں چہرے تو ہوتے ہیں مگر محبت نہیں ہوتی۔

پہلا چہرہ باپ کا جو اس کے سر سے اپنا ہاتھ ہٹا لیتاہے کیونکہ وہ لڑکی اپنی ماں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر سوال کرنے لگتی ہے۔ دوسرا چہرہ اس کے بھائی کا ہوتا ہے جو اپنی ہی بہن کا دشمن ہوجاتا ہے کیونکہ اس کے لئے کسی عورت پر تشدد کرنا مرد ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔

اور ان دو چہروں کے دھوکے کے بعد تیسرا چہرہ اس شخص کا ہوتا ہے جو اس لڑکی سے بہت سے وعدے کر کے اور یہ یقین دلا کر کے وہ اس کا ہر مشکل میں ساتھ دیگا اور پھر پیچھے ہٹ جاتا ہے۔

اور جب کسی لڑکی کو تینوں چہروں سے دھوکہ اور جھوٹ ملتا ہے تو پھر کوئی بھی آکر چاہے کتنا ہی یقین دلا دے پھر بھروسہ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے

خدا کرے میری ارض پاک پہ اترے،وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

To Top