لاہور بم دھماکے کا ذمہ دار کون؟ جماعت الاحرار یا ہندوستان؟

لاہور شہر میں ہونے والے بم دھماکے نے ایک عجب مایوسی کا شکار کر دیا ہے ۔ بے گناہ لاشوں کو اٹھاتے اٹھاتے ہاتھ شل ہوتے جارہے ہیں ۔سمجھ نہیں آتا کہ جسم کی تھکن ذیادہ ہے یا روح زیادہ مضطرب ہے ۔ بقول شاعر

خوشیاں ہمارے پاس کہاں مستقل رہیں, باہر کبھی ہنسے بھی تو گھر آکر رو دئیے

2

ابھی تو پچھلی اتوار کی پی ایس ایل کی روشنیوں سے منور تقریب کا فسوں بھی ختم نہ ہوا تھا کہ اس جرم کی پاداش میں اتنی لاشیں اٹھانی پڑ گئیں ۔یہ جرم ہی تو تھا کہ اپنے ملک کے تھکے ذہنوں کو ،پریشان قوم کو خوش ہونے کا موقع دیا تھا ۔ اس پر سونے پر سہاگہ یہ اعلان بھی کر دیا کہ فائنل لاہور میں ہو گا۔

دشمن کے سینے پر تو سانپ لوٹ گۓ تھے ۔ اس نے پہلے تو ہمارے کھلاڑیوں کو شکار کیا تاکہ ملک و قوم کی عزت کا جنازہ نکالا جا سکے ۔جب دیکھا کہ اس سے بھی وہ فائدے حاصل نہیں کر پاۓ تو پھر انہوں نے یہ گھناؤنا کھیل کھیلا۔

لاہور واقعے کی ذمہ داری بھی جماعت الاحرار نامی تنظیم نے قبول کر لی ہے۔ کچھ دن قبل جماعت الاحرار نے ایک ویڈیو بین میں آپریشن غازی کے نام سے ایک آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا یہ آپریشن غازی عبدالرشید کے نام پر رکھا گیا ہے جن کو جولائی 2007 میں لال مسجد میں ہلا ک کر دیا گیا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اب تحریک طالبان سجنا گروپ اور مولوی فضل اللہ گروپ بھی مل کر ان کے ساتھ پاکستان اور اس کی بہادر آرمی کے خلاف ایسے بزدلانہ اقدامات کرتے رہیں گے ۔ اس حوالے سے انہوں نے لاہور حملے کے خودکش بمبار کی تصویریں بھی جاری کی ہیں ۔

1

پڑوسی ملک ہندوستان کے مفادات کو فائدہ پہنچاتی یہ جماعتیں خود کو کس منہ سے مسلمان کہلاتی ہیں یہ پوری قوم کے لۓ ایک سوالیہ نشان ہے ؟ بے کس اور کمزور لوگوں پر حملے کر کے دین کی کون سے خدمت کی جا رہی ہے ؟

ایک اندھا بھی اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ یہ کا لعدم تنظیمیں دشمنوں کے ہاتھوں کھلونا بنی ہوئی ہیں اور ان کا کام صرف اور صرف پاکستان کے استحکام کو کمزور کر کے دشمن کو فائدہ پہنچانا ہے  ۔

To Top