لاہور شہر میں بلیک میلنگ کا ایسا انسانیت سوز واقعہ جس نے سب کے رونگٹھے کھڑے کر دیۓ

ایک لڑکی کا سب سے قیمتی سرمایہ اس کی عصمت و عفت ہوتی ہے ۔ ہر انسان یہ سمجھتا ہے کہ گھر کی چار دیواری میں اس کی بہن بیٹی محفوظ ہوتی ہے ۔ اور اس کی عفت کو کسی کی میلی نگاہ داغدار نہیں کر سکتی ہے ۔

مگر سوشل میڈیا کے اس دور میں جرائم پیشہ اور گندی ذہنیت رکھنے والے افراد اسی سوشل میڈیا کو اپنے مزموم مقاصد کے لۓ استعمال کر رہے ہیں ۔ایسا ہی ایک واقعہ لاہور جیسے شہر میں بھی پیش آیا جہاں ایک بلیک میلر کچھ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کی بنیاد پر ایک معصوم لڑکی کو بلیک میل کر رہا تھا ۔

فون پر بات کرتے ہوئے چینی خاتون پارکنگ لفٹ میں گھس گئی ’’میری …

فون پر بات کرتے ہوئے چینی خاتون پارکنگ لفٹ میں گھس گئی’’میری بات نہ مانی تو تمہاری ویڈیوز انٹرنیٹ پر ڈال دونگا ‘‘

Posted by ARY News on Friday, December 8, 2017

لاہور جیسے بڑے شہر میں اس سارے سلسلے کا آغاز اس طرح ہوا کہ ربی نامی لڑکے کو ایک لڑکی پسند آگئی۔وہ لڑکی ٹیوشن پڑھنے کے لۓ روزانہ ایک ٹیوشن سینٹر جاتی تھی ۔شروع شروع میں ربی نامی اس غنڈے نے اس لڑکی کا پیچھا شروع کر دیا اور اس سے محبت کا اظہار کیا ۔جب اس لڑکی نے مثبت جواب نہیں دیا تو ربی نے اس کی فیس بک آئی ڈی ہائک کر لی اور اس لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر وہ اس سے رابطہ نہیں کرۓ گی تو وہ اس کے باپ کو مار ڈالے گا ۔

اس طرح لڑکی کو ڈرا دھمکا کر اس نے اس لڑکی سے مطالبہ کیا کہ اپنی بے لباس ویڈیوز اسے ریکارڈ کر کے بھیجے ۔ڈر کے مارے جب لڑکی نے اس کا یہ مطالبہ پورا کیا تو اس کے بعد مطالبات کی لائن لگ گئی ۔ربی جب چاہتا لڑکی کو کہیں بھی بلا کر نہ صرف اس کا جنسی استحصال کرتا۔ بلکہ اس کو اپنے دوستوں کے سامنے بھی پیش کرتا ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس سے پیسوں کا بھی مطالبہ کرتا ۔

عریاں تصاویرکی بنیاد پر لڑکی کو بلیک میل کرنے کا ایک اور واقعہ…

عریاں تصاویرکی بنیاد پر لڑکی کو بلیک میل کرنے کا ایک اور واقعہبلیک میلر کئی سال تک لڑکی سے ویڈیوکال پر فحش حرکات کرواتارہا

Posted by ARY News on Friday, December 8, 2017

ملزم ربی جو کہ اپنے علاقے میں اسلحے کی ناجائز خرید و فروخت میں بھی ملوث تھا ۔اکثر شراب کے نشے میں دھت ہو کر اس معصوم لڑکی سے لائیو ویڈیو کالز پر فحش حرکات کرواتا ۔اور مطالبات پورے نہ ہونے پر اس کو اور اس کے گھر والوں کو گندی گندی گالیاں بھی دیتا ۔

اس تمام صورتحال میں لڑکی جو کہ اب میڈیکل کالج کی طالبعلم تھی تنگ آگئی تھی ۔مجبورا اس نے ان سارے واقعات کی تفصیل اپنے باپ اور بھائیوں کو دی جنہوں نے قانون نافذ کرنے والوں سے رابطہ کیا۔ اور اس کے بعد اس کی وہ کالز ریکارڈ کی گئیں جو ربی اس معصوم لڑکی کو کر کے ناجائز مطالبات کرتا تھا ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس موذی کو گرفتار تو کر لیا مگر یہ سارا واقعہ ان تمام لڑکیوں کے لۓ ایک سبق ہے جو کسی بھی سبب خوفزدہ ہو کر ان ذہنی مریضوں کے ہاتھوں اپنی زندگی کو جہنم بنا رہی ہوتی ہیں ۔ایسی لڑکیوں کو چاہیۓ کہ کبھی بھی کسی غیر پر جس سے انہیں جتنی بھی محبت کیوں نہ ہو اعتبار نہ کریں ۔

To Top