کیا موٹا ہونا گناہ ہے؟ ایک پاکستانی کا سوال

انسان کی پیدائش کے ساتھ ہی یہ سوال اس کے ساتھ جڑ جاتا ہے کہ وزن کتنا ہے۔ اگر کہیں وزن کم ہو تو پھر پورا خاندان ایسے ٹوٹکے بتانے پر جت جاتا ہے کہ وزن کیسے بڑھایا جاتا ہے ۔ موٹے بچے کو صحت مند اور پتلے بچے کو کمزور گردانا جاتا ہے اور کمزور بچے کو با قاعدہ طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جایا جاتا ہے تا کہ اس کے وزن میں اضافہ کیا جاۓ ۔اور اس طرح یہ بچہ لڑکپن سے ہوتا ہوا نوجوانی میں قدم رکھ دیتا ہے۔

01

اس کی غذائی عادات جو اس کی پیاری ماں نے بنائی ہوتی ہیں اب ایک سوال بننا شروع ہو جاتی ہیں ۔اس کے پھولے ہوۓ گال اور گول مٹول جسم ،اس کا بڑھا ہوا وزن ایک سوالیہ نشان بن جاتا ہے ۔ ہر کوئی اس کو موٹا موٹا کہہ کر چھیڑنے لگتا ہے ۔ اور ڈائیٹنگ کا مشورہ اور طریقے بتا رہا ہوتا ہے ۔ ان حالات میں جو مسائل اس کے ساتھی بن جاتے ہیں وہ بھی کم نہیں ہوتے ۔ان میں سے کچھ تو بہت ہی اذیت ناک ہوتے ہیں ۔

موٹے لوگوں کاقد بڑھنا رک جاتا ہے

02

موٹے لوگ جتنے بھی قد آور ہوں مگر اپنے وزن کی وجہ سے چھوٹے لگتے ہیں اور اگر کہیں وزن بچپن سے ہی زیادہ ہو تو پھر تو قد کے بڑھنے کی رفتار بہت کم ہو جاتی ہے لہذا ان کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے جس کے سبب ان کا وزن اور بھی ذیادہ لگنے لگتا ہے ۔

موٹے لوگوں کے لباس کی خریداری میں مسائل

0

موٹے انسان کے لباس کی خریداری بھی ایک بڑا مسئلہ ہوتی ہے کیوںکہ ان کی جسامت کے مطابق لباس ریڈی میڈ نہیں ملتے ان کو خصوصی طور پر تیار کروانا پڑتا ہے جو کہ کافی مہنگا پڑ جاتا ہے ۔ اور اگر خوش قسمتی سے ریڈی میڈ مل بھی جاۓ تو اس کی فٹنگ میں کہیں نہ کہیں مسئلہ ضرور ہوتا ہے ۔

موٹے لوگوں کو سفر میں مشکلات ہوتی ہیں

03

موٹے انسان کے لۓ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر انتہائی مشکل امر ہوتا ہے ۔ اول تو بس والے ایسے موٹے انسان کو سوار ہی نہیں کرتے اور اگر سوار کر بھی لیں تو ساتھ بیٹھے مسافر ان کے موٹاپے کے سبب ان کو انتہائی نا پسندیدگی کی نظر سے دیکھتے ہیں

موٹے لوگوں کا رشتہ ڈھونڈنے میں مسئلہ ہوتا ہے

04

موٹے لوگوں کے لۓ رشتہ ڈھونڈنا بھی ایک دشوار امر ہوتا ہے کیوںکہ کوئی بھی انسان کسی موٹے انسان کو اپنا جیون ساتھی بنانے میں دشواری محسوس کرتا ہے۔ اس صورت میں اس کو لوگوں کی جانب سے کئی قسم کے طنز اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

موٹے لوگوں کو کھانا کھانے پر بار بار ٹوکا جاتا ہے

05

موٹے لوگ اگر پانی بھی پیئیں تو وہ ان کو گھی بن کر لگتا ہے اور پھر سونے پر سہاگہ ہر بندے کی نظر ان کے کھانے پر لگی ہوتی ہے اور ہر کوئی ٹوک رہا ہوتا ہے کہ یہ نہ کھاؤ وہ نہ کھاؤ ۔

کورونا،لاک ڈاون اور بے روزگاری۔۔غریب کی بھوک کیسے مٹے؟؟

To Top