کیا لڑکیاں اعلی تعلیم حاصل کرنے کی حقدار نہیں؟

اعلی تعلیم نوے فی صد لڑکیوں کا خواب ہو تا ہے حالانکہ ان میں سے زیادہ تر کو یہ یقین ہوتا ہے کہ ان کو نوکری کی اجازت نہیں مل پاۓ گی مگر یہ بات حصول تعلیم میں ان کے شوق کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔ انٹر کے بعد گریجویشن کا مرحلہ آتا ہے۔

اس مرحلے میں یونیورسٹی جانا ایک بہت بڑا خواب ہوتا ہے ۔ اور وہاں داخلہ لے کر تعلیم حاصل کرنا لڑکیوں کی دلی خواہش ہوتی ہے ہمارے تفاوت سے بھر پور معاشرے میں کچھ کھلے تضاد پاۓ جاتے ہیں جو والدین اگرچہ تعلیم یافتہ و باشعور ہی کیوں نہ ہوں روا رکھتے ہیں۔

صرف زندہ جلا دینا ہی دورجاہلیت کا شیوہ نہیں بلکہ بعض اوقات رویے ذیادہ بری طرح جلا کے مار ڈالتے ہیں اور اگر وہ اپنوں کی جانب سے ہوں تو ذیادہ اذیت ناک ہوتے ہیں۔

وہ لڑکی میرے سامنے بیٹھ کر یہ سب بولے جارہی تھی اور میں اس کی خوبصورت بڑی بڑی آنسووں سے بھرے پیالوں کو دیکھ کر سمجھنے کی کوشش کر رہا تھا کہ آخر ہوا کیا ہے؟ وہ کلاس کی سب سے ذہین طالبہ تھی، ہمیشہ میرے لیکچر کے دوران پہلی سیٹ پر بیٹھی سنجیدگی سے لیکچر نرٹ کر رہی ہوتی تھی۔ مگر پچھلے دس دن کی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے غیر حاضری کے بعد جب وہ آئی تو کلاس کے بعد میں نے اس کو روک لیا تاکہ اسے اس کی ہونے والی شارٹ اٹینڈنس کے بارے میں بتا سکوں ۔

01

Source: The Nation

مگر وہ تو جیسے پھٹ سی پڑی میرے استفار پر اس نے جو بتایا اسی کی زبانی پڑھیں۔

میں اپنے خاندان کی پہلی لڑکی تھی جس نے یونیورسٹی میں قدم رکھا ، اور یہ قدم کتنے وعدوں اور قسموں کے بعد رکھ پائی یہ ایک الگ کہانی ہے، جس دن سے داخلہ ہوا خاندان والوں نے تو جیسے گھر کا راستہ پکڑ لیا ہے ۔ سلام دعا کرو تو پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ تم وہاں لڑکوں کے ساتھ ہوتی ہو دن بھر؟ اور اگر کہیں اس سوال سے بچنے کے لۓ پڑھائی کا بہانہ کر کے پڑھنے بیٹھوں تو آواز آتی ہے کہ تبھی تو منع کیا تھا کہ مت داخلہ لے کر دو دیکھ لیا نہ کہ کتنی مغرور ہو گئی ہے ۔

02

Source: Sociable7

میری دادی نے جب دیکھا کہ میں نے داخلہ لیا ہے تب سے انہوں نے والد صاحب کے کان بھرنے شرو‏ع کر دیئے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ خاندان بھر میں پہلے تو میرے لۓ رشتہ کا واویلا مچا کہ لڑکی یونیورسٹی جانے لگی ہے کہیں اس پر وہاں کی ہوا نہ چڑھ جاۓ پہلے ہی منگنی کر دو۔ میں نے اپنی تعلیم کی خاطر ان کے کسی عمل پر اعتراض نہیں کیا ۔ انہوں نے میری منگنی ایک دور پار کے سیکنڈ کزن سے کر دی جو کہ ایک پان کا کیبن چلاتا ہے (اتنی جلدی میں یہی مل پایا تھا)

میرے لۓ سب سے اہم میری تعلیم تھی جس کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لۓ میں کچھ بھی کر سکتی تھی مجھے ایک پرانا سا عبایا دیا گیا کہ یہی پہن کر یونیورسٹی جانا ہے تاکہ کوئی میری جانب متوجہ نہ ہو پاۓ مگر اب تو حد ہو گئی ہے میرے منگیتر نے جو خود صرف آٹھویں تک پڑھا ہوا ہے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو میں تعلیم کا سلسلہ ختم کر دوں یا پھر وہ میرے کردار کو بنیاد بنا کر منگنی ختم کر دے گا۔

پچھلے دس دن سے گھر میں یہی بات چل رہی ہے ۔ اس نے اگر الزام لگا کر رشتہ توڑ دیا تو میں کس کس کو اپنے کردار کی گواہی دیتی پھروں گی اور اگر گھر بیٹھ گئی تو پھر پڑھائی کے شوق کا کیا ہو گا۔

یہ کہہ کر اس نے رونا شروع کر دیا اور میں اس کو بس دیکھتا ہی رہ گیا ۔

ہندوستان میں خواتین قاضی نے نکاح پڑھانے شروع کر دیۓ شرعی حیثیت کے بارے میں علما میں اختلاف

To Top