کیا حاملہ عورتوں کی عادات انکے پیدا ہونے والے بچوں پراثرانداز ہوتی ہیں؟

حمل کی حالت میں عام طور پر ہر عورت کچھ ایسی عادات یا خواہشات کا شکار ہوتی ہے جو عام زندگی سے یکسر مختلف ہوتی ہیں ۔ کھانے پینے ، سونے جاگنے غرض روز مرہ کے تمام معاملات میں ایک واضح تبدیلی نظر آتی ہے۔ بڑے بوڑھے اس تبدیلی کی وجہ پیدا ہونے والے بچے کی عادات اور خصا ئل بتاتے ہیں ۔ انہی تجربات اور سینہ بہ سینہ چلتی ہوئی روایات کی مدد سے ہم نے حاملہ خواتین کے لئے ایک مفید فہرست ترتیب دی ہے جسکی بدولت وہ اندازہ لگا سکتی ہیں کہ آنے والا مہمان کیسا ہوگا؟

کھٹا اور چٹ پٹا کھانے کا دل چاہے تو:

06

اگر حالت حمل کی حالت میں آپ کا دل کھٹی اور چٹ پٹی چیزیں کھانے کا چاہےاور آپ کو کھانے میں املی، چاٹ،گول گپے پسند ہوں تو یاد رکھیں آپ کا پیدا ہونے والا بچہ ذہنی طور پر تیز اور چلبلا ہو گا۔

ملتانی مٹی یا چاک کھانے کا من چاہے تو:

 114.jpg

اگر آپ کا دل ملتانی مٹی کھانے کو چاہے یا پھر چاک یا ایسی بے ذائقہ چیزیں کھانے کو چاہے تو آپ کا بچہ فطرت سے قریب تر اور سیروتفریح کا دلدادہ ہو گا.

گرم اور میٹھا کھانے کا دل کرے تو:

07

اگر آپ کا دل گرم اور میٹھی چیزیں جیسے کہ حلوہ ، کھیر وغیرہ کھانے کو چاہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ کا بچہ آرام طلب اور مشکلوں سے جلد گھبرانے والا ہو گا۔

آئسکریم یا قلفی کا دل ہو تو:

08

اگر آپ کو گرمی کا احساس ذیادہ ہوتا ہو اور آپ کا دل ٹھنڈی چیزیں کھانے کو چاہے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بچہ پرجوش اور جزباتی ہو گا۔

نیند،نیند،نیند:

09

اگر حالت حمل میں آپ کا دل ہر وقت سونے کو چاہے اور بہت ذیادہ سستی ہو تو پھر آپ تیار ہو جائے کہ پیدا ہونے والا بجہ آپ سے ان تمام نیندوں کا حساب لینے آرہا ہے اور وہ بہت ایکٹو اور کھیلنے کودنے کا شوقین ہو گا۔

امید ہے بزرگوں کے تجربات کا یہ نچوڑ نئی بننے والی ماؤں کے لئے اپنے بچوں کو جاننے اور سمجھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو گا۔

To Top