کیا ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت سے کوئی تعلق ہے؟

آج قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی اور وزرا کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی اس اضافے کے بعد ارکان اسمبلی کی ماہانہ تنخواہ ڈیڑھ لاکھ اور وزرا کی تنخواہیں دو لاکھ تک جا پہنچیں۔ اس بل کی وزیر اعظم نے فوری طور پر منظوری بھی دے دی ہے۔ کہا یہ بھی جارہا ہے کہ ارکان اسمبلی کا مطالبہ تو بہت ذیادہ کا تھا مگر وزیر اعظم نے ان کو فی الوقت اتنے پر ہی اکتفا کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔

4

Source: The Express Tribune

ایک اور اہم ترین خبر جس نے سب کو دکھی کر دیا وہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی فائرنگ تھی جس کے سبب ملک کا دفاع کرتے ہوۓ ہمارے تین جوانوں کیپٹن تیمور، حوالدار مشتاق اور لانس نائک غلام حسین کی شہادت شامل ہیں ۔ جوابی بھرپور کاروائی کے نتیجے میں دشمن کی فوج کے سات فوجی جہنم واصل کر دئیے گۓ ۔

جس کے بعد کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق بزدل دشمن نے وادی نیلم آزاد کشمیر جاتی ہوئی ایک مسافر بس پر حملہ کر دیا ۔جس کے نتیجے میں سات معصوم شہری شہید اور متعدد زخمی ہوۓ ۔

7

Source: Dawn

آپ بھی کہہ رہے ہوں گے کہ ان دونوں خبروں میں باہمی تعلق نظر نہیں آرہا تو جناب ان دونوں خبروں کے بیچ ایک بہت اہم تعلق موجود ہے اور وہ تعلق ہے پاکستان، جی ہاں پاکستان۔

جب ہم حالت جنگ میں ہیں ہمارے لعل دن رات اپنی دھرتی ماں کے تحفظ کے لۓ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ایسے وقت میں تو ہماری قومی اسمبلی کی جانب سے فوج اور عوام کے لۓ ایسا پیغام جانا چاہیۓ تھا جو ان کے حوصلوں کو بلند کرنے کا سبب بنتا ۔اگر حکومت کی جانب سے پانامالیکس کے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لۓ تنخواہوں میں اضافے کی سمری پیش کی بھی گئی تو ارکان اسمبلی کو چاہیۓ تھا کہ ملکی حالات کو بنیاد بنا کر اس بل کو مسترد کر دیتے۔

مگر یہاں تو معاملہ اس کے قطعی برعکس ہوا فوری طور پر منظوری دے دی گئی۔ ارکان اسمبلی کے اس رویے کے سبب ایک سوالیہ نشان پیدا ہو گیا ہے کہ کیا یہ واقعی پاکستان کے ارکان اسمبلی ہیں یا ان کی وفاداریاں کسی اور ملک سے وابستہ ہیں

پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی،پہلا سندھی میجر جنرل بھی شامل

To Top