کیا آپ ذوالفقار علی بھٹو کے ان اہم کارناموں سے واقف ہیں؟

جنوری کی 5 تاریخ ،دنیا میں اس عہد ساز شخصیت کا یوم پیدائش ہے جس کے پاکستان پر احسانات سے اس کے دشمن بھی انکار نہیں کر سکتے۔  ذوالفقار علی بھٹو صاحب کی ذات سے کسی کو ہزار اختلاف ہوں، تو ہوں پر یہ سچائی اپنی جگہ ہے کہ وہ ایک تاریخ ساز اور عہد آفریں شخصیت تھے۔ وہ پاکستان کی تاریخ کا ایک بہت بڑا نام اور ناقابل فراموش کردار ہیں۔

وہ انتہائی مدبر سیاستدان، اعلیٰ تعلیم یافتہ، بے حد وسیع المطالعہ، وقت کے نبض شناس اور منفرد شخصیت کے مالک تھے۔ انھوں نے دنیا سے اپنی خطابت و ذہانت کا لوہا منوایا۔

یہی وجہ ہے کہ ان کی تمام خامیوں اور بشری کمزوریوں کے باوجود عوام کی بھاری اکثریت آج بھی ان کا احترام کرتی ہے۔دسمبر 1971 کو سقوط ڈھاکہ کے بعد انہوں نے مغربی پاکستان میں اقتدار سنبھالا اور اپنی بہترین صلاحیتوں سے جو اہم کارنامے انجام دئے وہ قابل ذکر ہیں

اصلاحات کا نفاذ

1

بھٹوکے دور میں ہونی والی اصلاحات میں بھاری صنعتوں کو قومی تحویل میں لینا، بنکوں، انشورنس کمپنیوں اورپرائیویٹ تعلیمی اداروں کو قومی تحویل میں لے کر انہیں جاگیرداروں اورسرمایہ داروں کے چنگل سے آزاد کرنا بڑے کارناموں میں شامل ہے ۔

اس کے علاوہ زرعی اصلاحات، عوام کو سستی ٹرانسپورٹ اور خوراک سمیت بے شمار دوسری سہولیات کی فراہمی، بنیادی مراکز صحت کا قیام ،اور غریبوں کے لئے علاج کی مفت سہولت، تعلیم اور علاج کے لئے بجٹ کا 43فیصد مختص کرنا، پاکستانی عوام کو شناخت دینے کے لیے قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے قانون سازی اور دیگر اصلاحات شامل ہیں ۔

آئین کی تیاری

2

حکومت قائم ہونے کے تین سال کی کوششوں کے بعد بھٹو ایک متفقہ آئین دینے میں بلآخر سرخرو ہوئے۔ ملک میں جمہوریت کے استحکام ، تسلسل اور پسے ہوئے طبقات کو حقوق دینے کے لئے یہ آئین پاکستان کا تاریخ ساز کارنامہ تھا ۔

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانا

02

 

ذوالفقار علی بھٹو نے اس بات کو محسوس کیا کہ ہندوستان پاکستان کو ایک بار تقسیم کر چکا ہے اور اب وہ یہ کوشش بار بار کرے گا لہذا پاکستان کاایٹمی صلاحیت حاصل کرنا خطے میں طاقت کے توازن کے لیے ایک لازمی امر ہے لہذا بھٹو صاحب نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا آغاز کیا۔

تیسری دنیا کے ممالک اور مسلم امہ کے اتحاد کی کوشش

4

ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے دنیا کے 77 ترقی پزیر ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور مشترکہ مسائل کو ایک ہی پلیٹ فارم سے حل کرنے کی کوششوں کا انعقاد کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ لاہور میں اسلامی سربراہ کانفرنس کا نہ صرف انعقاد کیا بلکہ مسلم امہ کے اتحاد کے لۓ ایسے گراں قدر فیصلے بھی کرواۓ جس کے سبب بھٹو صاحب مغربی طاقتوں کے لیے ایک خطرہ بن کر ابھرے

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینا

اللہ تعالی جب کسی سے بڑا کام لینا چاہتا ہے تو اس کے لۓ وہ اس پر اپنا خصوصی کرم کر دیتا ہے قادیانی اور اس سے منسلک واقعات کے سبب ذوالفقار علی بھٹونے اپنے دور حکومت میں قادیانیوں کو نہ صرف کافر قرار دیا بلکہ ان پر قادیانیت کی تبلیغ پر بھی پابندی عائد کی اور بین الاقوامی طاقتوں کی نفرت مول لی

کشمیر کی آذادی کے لیے اقدامات

5

اقوام متحدہ میں اپنی شعلہ بیانی سے جس طرح ذوالفقار علی بھٹو صاحب نے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا کوئی اور لیڈر آج تک ویسے نہیں کر سکا۔ 5 فروری کو یوم کشمیر کے طور پر مختص کرنا اور شملہ معاہدہ بھٹو کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہے

To Top