کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستانی قوم کن اوھام کا شکار ہے ؟

ایشیا کو دنیا بھر میں اسرار کی سرزمیں کہا جاتا ہے۔ جتنا یہاں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی جاتی ہے اتنی ہی محیر العقول داستانیں  اور اوھام سننے کو ملتے جاتے ہیں۔

ہمارا پیارا ملک پاکستان بھی ایشیا کے جنوب میں واقع ہے اور ان تمام داستانوں اور اوھام کا امین ہے جو ایشیا سے منسلک ہیں یہاں کے لوگ سینہ بہ سینہ چلنے والے ان اوھام کو نہ صرف مانتے ہیں بلکہ اپنے روز مرہ کے معاملات میں ان داستانوں اور ان سے جڑے اوھام کا خیال رکھتے ہیں ۔

جو لوگ ہانڈیاں چاٹتے ہیں ان کی شادی پر بارش ہوتی ہے

01

Source: FableFeed

 

 

یہ بات پورے پاکستان کے ہر علاقے کے لوگوں میں یکساں طور پر مشہور ہے کہ اگر دولہا یا دلہن میں سے کسی نے بھی شادی سے پہلے ہانڈی کو ختم ہونے کے بعد اپنے ہاتھ سے چاٹا ہو تو اس کی شادی والے دن لازمی طور پر بارش ہو گی

اگر کھانا کھاتے ہوۓ نوالہ گر جاۓ تو مہمان آتے ہیں

02

Source: Oh No They Didn’t!

 

اکثر لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر کھانا کھاتے ہوۓ منہ سے نوالہ گر جاۓ تو مہمان آتے ہیں۔

اگر جوتے کے اوپر جوتا آجاۓ تو بندہ سفر پر جاتا ہے

03

Source: ScoopWhoop

 

اگر جوتے اتارتے ہوۓ ایک جوتے کے اوپر دوسرا جوتا چڑھ جاۓ تو اس کا مطلب ہے کہ جوتے کا مالک عنقریب سفر پر جاۓ گا

اگر شلوار کا پائنجہ پلٹ جاۓ تو مسافر آتے ہیں

5

اگر شلوار کے ایک پیر یا دونوں پیروں کے پائنچے باہر کی طرف مڑے ہوں تو گھر میں دوسرے شہر سے مسافر مہمان کے طور پر آتے ہیں

اگر ہچکی لگے تو کوئی آپ کو یاد کر رہا ہے

2

اگر آپ کو ہچکی لگے تو کوئی آپ کو یاد کر رہا ہو گا اور آپ جیسے ہی اس کا نام پکاریں گے ہچکی غائب ہو جاۓ گی

اگر کسی کے اوپر پانی ڈالا جاۓ تو بارش ہوتی ہے 

5

اگر بارش نہ ہو رہی ہو اور چانک کسی پر اس کی لاعلمی میں پانی ڈال دیا جاۓ اور وہ اس پر بہت چڑے تو اس کے نتیجے میں بارش ہوتی ہے

To Top