کیا آپ چاکلیٹ کے ان فوائد سے آگاہ ہیں؟

چاکلیٹ ایک لذیذ اور آسان غذا کے طور پر جانی پہچانی جاتی ہے ۔ یہ ذہنی دباؤ سے نجات دلاتی ہے اور انسانی موڈ پر مثبت اثرات مرتب  کرتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ سائنسی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ یہ طبی حوالوں سے بھی بہت مفید ہے ۔ ان فائدوں کو جاننے کے بعد آپ بھی نہ صرف چاکلیٹ کھانے لگیں گے بلکہ ان کو تحفے کے طور پر بھی دینے لگیں گے جن سے آپ محبت کرتے ہیں ۔

دل کے دورے سے بچاؤ

4

چاکلیٹ کے استعمال کے سبب خون کی شریانوں کی لچک میں اضافہ ہوتا ہے جس کے سبب دل کے دورے سے بچا جا سکتا ہے.

فالج سے بچاؤ

6

فن لینڈ کے سائنس دانوں کی تحقیق کے مطابق چاکلیٹ استعمال کرنے والے افراد کوچاکلیٹ نہ استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں  فالج کے حملے کا سترہ فی صد تک کم خطرہ ہوتا ہے ۔

خون کی کمی سے نجات

9

اس میں پوٹاشیم ،زنک اور آیوڈین اور فولاد موجود ہوتا ہے، ان معدنیات کی موجودگی خون کی کمی کو دورکرنے کا سبب بن سکتی ہے

کولیسٹرول میں کمی  

10

چاکلیٹ کھانے کے سبب جسم کو نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول کے لیول میں کمی واقع ہوتی ہے جب کہ اس کے برعکس جسم کو فائدہ پہنچانے والے کولیسٹرول کے لیول میں اضافہ کرتی ہے

جلد کی حفاظت

11

چاکلیٹ کا ماسک چہرے کو سورج کی خطرناک شعاعوں سے نہ صرف محفوظ رکھتا ہے بلکہ ان شعاعوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا بھی تیزی سے خاتمہ کرتا ہے

ذیابطیس کے خطرے سے بچاؤ

12

چاکلیٹ میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو لبلبے کے افعال کو بہتر بناتے ہیں لہذا اس کا استعمال انسانی جسم کو زیابطیس جیسی مہلک بیماری سے محفوظ رکھتا ہے

محبت بڑھانے کا آسان نسخہ

13

چاکلیٹ میں پی ای اے نامی ایک انزائم موجود ہوتا ہے جو عام طور پر انسانی دماغ صرف اسی وقت خارج کرتا ہے جب وہ محبت میں مبتلا ہوتا ہے لہذا جاکلیٹ کھانے سے محبت بھی بڑھتی ہے ۔

To Top