یہ انتہائی شرمناک ہے کہ کچھ لوگ بیگم کلثوم نواز کی موت سے نواز شریف اور مریم نواز کیلئے ہمدردیاں حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ۔۔۔ حمزہ علی عباسی نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

کلثوم نواز کی موت کی خبر جیسے ہی منظر عام پر آئی ملک کے سیاسی و سماجی حلقوں میں ایک ہیجان سا برپا ہو گیا یاد رہے کلثوم نواز گزشتہ آٹھ ماہ سے وینٹی لیٹر پر شدید ترین بیماری کی حالت میں تھیں مگر اب ان کا انتقال ان حالات میں ہوا جب ان کے شوہر بیٹی اور داماد جیل میں قید ہیں اور ان سے دور ہیں دوسری جانب ان کے بیٹے اشتہاری ملزم قرار پاۓ ہوۓ ہیں اور وہ پاکستان نہیں آسکتے ہیں

ان جالات میں ان کے لواحقین کی جانب سے ان کی تدفین جاتی امرا میں کرنے کے اعلان کے بعد لوگوں کی جانب سے یہ بھی مطالبہ سامنے آیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو تدفین کے عمل کے لیۓ پیرول پر رہا کیا جاۓ جس کی درخواست وفاقی حکومت سے شہباز شریف نے بھی کی ہے

ملک بھر میں شریف خاندان کے ساتھ ہونے والے اس سانحے پر عمومی طور پر ایک دکھ کی لہر دوڑ گئي ہے اور ان کے مخالفین نے بھی اس موقعے پر دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے مگر اس موقعے پر ہمیشہ کی طرح حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹس کے ذریعے ساری صورتحال کی انوکھی منظر کشی کر ڈالی ہے جس پر انہیں شدید ترین تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

 

اپنے پہلے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا

اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اوران کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے اور اس طرح کی رائے کا اظہار نہ کیا جائے ، چونکہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال ہوچکا ہے اس لیے نواز شریف اور مریم نواز کو رہا کیا جانا چاہیۓ

مگر اس ٹوئٹ کے فورابعد حمزہ علی عباسی کے ٹوئٹ نے تمام میڈیا میں اور سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا اپنے دوسرے ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ

 

ہ بہت ہی شرمناک بات ہے کہ کس طرح بعض لوگ کلثوم بی بی کی موت کو نواز شریف اور مریم نواز کیلئے ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور دونوں کو ٹریجک ہیرو کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ شرمناک، قطعی شرمناک اور انتہائی کراہت آمیز بات ہے، اللہ کلثوم بی بی کی روح پر رحم فرمائے اور ہمیں کچھ شائستگی عطا فرمائے

ان کے اس ٹوئٹ پر سیاسی حلقوں میں بھی ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا یہاں تک کہ پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے تو یہاں تک کہہ ڈالا

 پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ’ مجھے حمزہ کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے، جب حمزہ علی عباسی کی بیوی کا انتقال ہوگا اور وہ خود جیل میں ہوگا تو تب میں اسے یہ ٹویٹ یاد دلاﺅں گا‘۔

اس موقع پر صحافی حظرات نے بھی حمزہ علی عباسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

سینئر صحافی مدثر سعید نے لکھا ’آپ کے مطابق کوئی نواز شریف اور مریم نواز سے افسوس بھی نا کرے کیونکہ اس ہمدردی کا فائدہ نواز شریف اور مریم نواز کو پہنچ سکتا ہے، سلام ہے آپ کی والدہ محترمہ کی تربیت پر کہ جنہوں نے آپ کو بنیادی انسانی جذبات سے محروم رکھا اور اقدار تک رسائی نہیں دی، شطرنج کے پتھر کے پیادے‘

سیاست سے قطع نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان حالات میں کسی خاتون کی موت جب کہ ان کے جنازے میں شرکت کے لیۓ ان کے سگے بیٹے بھی موجود نہ ہوں اور شوہر پیرول پر رہا ہوں ہر کوئی ان سے ہمدردی کے لیۓ مجبور ہو جاۓ گا ان حالات میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کسی بھی صورت جائز نہیں ہے اور سب کو اس سے پرہیز کرنا چاہیۓ

To Top