کچھ انوکھے اشتہارات جو آپ کی بولتی بند کر دیں گے

لوگ کہتے ہیں کہ کسی بھی قوم کی معاشرت کی درست عکاس اس کی سڑکیں اور سائن بورڈ ہوتے ہیں ۔ جس قسم کے اشتہارات ہوں گے اسی قسم کی قوم ہو گی ۔ ہماری قوم بھی اس حوالے سے بہت ہی رنگا رنگ تہذیب کی حامل ہے ان میں سے کچھ کی جھلک دکھاتے ہیں امید ہے کہ آپ کو بھی پسند آۓ گی

کوڑا پھینکنے والے کے لۓ ایک پیغام

11

ہمارے حکام صفائی کے معاملے میں اپنی ذمہ داریاں ٹھیک سے نہیں نبھا پاتے ہیں ۔لہذا ہر ایک کو اپنے طور پر ہی صفائی کا اہتمام کرتے ہیں ۔مگر بد قسمتی سے کچھ لوگوں کو یہ کوششیں ایک آنکھ نہیں بھاتی ہیں لہذا وہ بار بار کچرا پھینک دیتے ہیں لہذا مجبورا صفائی کرنے کے بعد یہ پیغام بھی لگوانا پڑتا ہے ۔

جان جاۓ مفتا نہ جاۓ

funny_sign_boards_ftsxb_pak101dotcom

یہ ہماری قوم کا پسندیدہ محاورہ ہے ہم لوگ چاہتے ہیں کہ کم پیسوں میں پوری دکان خرید لیں اور اگر کچھ مفت مل رہا ہو تو اس کو تو ہم جوتوں میں بھی بھر لینا چاہتے ہیں تبھی ایک دکاندار کو مجبورا یہ لکھ کر لگانا پڑتا ہے

محبوب سے ملنے کا اشتہار لگانا

3

دکانداری ایک مشکل کام ہوتا ہے آندھی آۓ یا طوفان اس میں چھٹی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مگر محبوب سے ملنے سے تو خود کو روکا نہیں جا سکتا اسی لۓ ایک شیردل دکاندار نے دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر آخر یہ پیغام لگا دیا

کوئی دیکھے نہ دیکھے شبیر تو دیکھے گا

15

سڑکیں بھی اپنے اندر ایک داستان پوشیدہ رکھتی ہیں اور ان داستانوں کے شاہد یہی رکشے اور ٹیکسی والے ہوتے ہیں ان میں سے ہی کسی نیک آدمی نے ماں باپ کے لۓ یہ پیغام مفت میں عام کیا ہے ۔

مکینک بنا قصائی

2

ترقی کرنا ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور پیشے کا انتخاب اس کا آئينی حق ہے ۔ ایک صاحب نے مکینک کا پیشہ چھوڑ کر قصائی کا پیشہ اختیار کر تو لیا مگر اپنی خو بو نہ چھوڑ پاۓ تبھی تو ایسا اشتہار لگا دیا ۔

ایک لڑکی مفت ہے

1

الفاظ کا غلط انتخاب کبھی کبھی انسان کو شرمندگی میں بھی مبتلا کر سکتا ہے اب آپ خود دیکھ لیں کہ اس اشتہار میں لفظوں کے غلط انتخاب نے انسان کو کس طرح شرمندگی میں مبتلا کر دیا  ہے

انوکھا اشتہار

images

ایسا اشتہارات تو کبھی پہلے نہ دیکھے اور نہ سنے ، حیرت ہے یہاں دلہا اور دلہن کراۓ پر دیۓ جاتے ہیں ۔ سوال اٹھ رہے ہیں کہ کرایہ کیا ہو گا ؟ ایڈوانس کیا ہو گا ؟ برتنے کے اصول کیا ہو ں گے وغیرہ وغیرہ

سب سے زیادہ دیواروں پر لکھا جانے والا اشتہار

images-2

کچھ مرد حضرات کو خاص طور پو عادت ہوتی ہے جہاں کہیں کوئي دیوار کا کنارہ ایک مخصوص مہک کے ساتھ نظر آتا ہے وہ وہاں پیشاب کرنے کے لۓ بیٹھ جاتے ہیں ۔ مجبورا اس علاقے والوں کو یہ پیغام لکھ کر لگانا پڑتا ہے

ایسے ہی ہزارہا اشتہارات روزانہ ہماری آنکھوں کے سامنے سے گزرتے ہیں اور ہماری تفریح طبع کا سبب بنتے ہیں امید ہے آپ لوگ بھی اپنے تجربات شئیر کریں گے

To Top