کےپی کے میں مساجد پر پابندی،صرف 5 افراد کو باجماعت نماز کی ادائیگی کا حکم

ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ سندھ کے بعد خیبر پختونخوا  میں بھی  مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ صرف امام  مسجد،موزن،خادم یا متولی سمیت صرف 5 افراد کو باجماعت نماز کی ادائیگی کی اجازت حاصل۔

کے پی کے اعلامیہ

مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی،اعلامیہ جاری

کے پی کے حکومت  نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے صوبہ بھر کی مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی عائد کردی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر صوبہ بھر کی مساجد میں 5 سےزائد افراد کی باجماعت نماز پر پابندی ہوگی۔ وائرس  کی روک تھام کے لیے طبی ماہرین نے سماجی فاصلہ (سوشل ڈسٹنسنگ) ہی بنیادی اقدام قرار دیا ہے اس لیے صوبے میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے جس کے تحت عوامی اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہے۔

مزید پڑھیے: خشوع و خضوع کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لیے ترجمہ جاننا بھی ضروری

شہری گھروں میں نماز ادا کریں

اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسجد کے امام، موزن، خادم یا متولی سمیت صرف 5 افراد باجماعت نماز ادا کرسکیں گے۔جبکہ باجماعت نماز پر پابندی کا فیصلہ علماء اور ماہرین طب سے مشاورت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  کے پی کے کے شہریوں کو گھر پر ہی نماز پڑھنے کی تاکید کی گئی ہے  جبکہ صورتحال بہتر ہونے کی صورت میں ماہرین سے مشاورت کے بعد ان ہدایات میں تبدیلی کی جائے گی۔

To Top