اداکارہ کومل عزیز خان کے اپنے مالک مکان کے بارے میں ہوشربا انکشافات

پاکستانی معاشرے کے اندر تنہا لڑکی کا رہنا جوۓ شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے ۔ہر کوئی کبھی ہمدردی اور کبھی مردانہ برتری کے لبادے میں ان لڑکیوں کا استحصال کرتا ہے ۔زیادتی کرنے والوں کو یہ یقین ہوتا ہے کہ یہ تنہا لڑکی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی اور اگر ہمارے خلاف آواز بھی اٹھائی تو اس معاشرے میں اس کی آواز کوئی نہیں سنے گا ۔

اداکارہ کومل عزیز خان کو بھی کچھ ایسے ہی حالات کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب اپنے والد کے انتقال کے بعد اس نے نارتھ کراچی سے ڈیفنس شفٹ ہونے کا فیصلہ کیا اور اس کے لۓ انہوں نے ایک ایجنٹ کا سہارا لیا جو کہ فراڈ ثابت ہوا اس کے بعد جب وہ شفٹ ہونے کے بعد گھر آئیں تو جن حالات کا سامنا انہوں نے کیا وہ ہم سب کی آنکھیں کھولنے کے لۓ کافی ہے کہ ہمارا معاشرہ تنہا عورتوں کے ساتھ کیا کیا کرتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کومل عزیز خان نے ڈیفنس میں ایک اپارٹمنٹ کراۓ پر لیا ابتدا سے ہی ان کو مالک مکان کی جانب سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور گیا رہ ماہ تک وقتا فوقتا مالک مکان سے ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا گیا ان حالات کو دیکھتے ہوۓ کومل نے مکان خالی کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے ایڈوانس ڈپازٹ کی واپسی کا مطالبہ کیا جس کو تنہا عورتوں کو دیکھتے ہوۓ مالک مکان نے نہ صرف واپسی سے انکار کر دیا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پچھلے پانچ سال کے بقایا جات کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کیا ۔


اور عدم ادائیگی کی صورت میں اپنے گن مین کے ساتھ نہ صرف کومل کو ہراساں کیا بلکہ ان کو مارا پیٹا اور ان کی بجلی بھی کاٹ گۓ جس کی رپورٹ انہوں نے پولیس میں بھی کی مگر اس کے باوجود ان کی اس غنڈہ گردی کا خاتمہ نہیں ہوا۔ لہذا ٹی وی پروگرام کے ذریعے کومل عزیز خان نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اگر اس کے ساتھ ان حالا ت میں کچھ بھی ہوا تو اس کا ذمہ دار اس کے مالک مکان کو سمجھا جاۓ

ان تمام حالات کو دیکھتے ہوۓ ہمیں خود اس بات کا احساس کرنا چاہۓ کہ کومل تو ایک اداکارہ تھیں جو کہ اپنی پکار میڈیا تک لانے میں کامیاب ہوگئیں مگر بدقسمتی سے بہت ساری خواتیں آج بھی اس معاشرے میں ایسے ظالموں کا ظلم سہنے پر مجبور ہیں اور ان کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا ۔

اداکارہ کومل عزیز خان کے اپنے مالک مکان کے بارے میں ہوشربا انکشافات

To Top