کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کون سے عمل ہیں جو آپ کو غربت میں مبتلا کر سکتے ہیں ؟

انسان آج اکیسویں صدی میں سانس لے رہا ہے اور بزرگوں کی کہی ہوئی بہت ساری باتیں یہ کہہ کررد کر چکا ہے کہ یہ توہم پرستی میں شامل ہیں ۔مگر آج ہم آپ کو چند ایسی باتیں بتائیں گے جو کہ بزرگوں کی کہی ہوئی ضرور ہے مگر جب ان کو ہم عقل سے جانچتے ہیں تو ان کی حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔

بزرگوں کے مطابق وہ عمل جو ہماری غربت کا سبب بن سکتے ہیں اور جن کو دلیل سے بھی ثابت کیا جا سکبتا ہے کچھ اس طرح سے ہیں ۔

غسل خانے میں پیشاب کرنا

Signs for men's and women's toilets

نہانے کی جگہ پر پیشاب کرنے سے غربت میں اضافہ ہوتا ہے یہ بات تو ہم نے ہمیشہ سنی مگر اس کی وجہ کو جاننے کی کبھی کوشش نہیں کی ۔ اگر انسان غسل خانے میں پیشاب کرۓ گا اور پھر وہیں پر غسل بھی کرۓ تو اس سے اس کو طہارت حاصل نہیں ہو سکتی۔

کیوںکہ اس طرح زمین پر سے پڑنے والے چھینٹے اس کو دوبارہ ناپاک کر دیتے ہیں اور ناپاکی کی حالت میں کوئی دعا یا عبادت قبول نہیں ہوتی جو اس کی غربت کا سبب بنتی ہے ۔

ٹوٹے ہوۓ یا چٹخے ہوۓ برتن استعمال کرنا

2

اکثر بڑوں سے یہ سنا تھا کہ ٹوٹے ہوۓ برتن میں کھانا پینا نہیں چاہیۓ کیوںکہ نحوست ہوتی ہے ۔اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ٹوٹے ہوۓ برتن کے ٹوٹے حصوں میں جراثیم ڈیرہ ڈال لیتے ہیں اور جب ہم اس میں کھاتے پیتے ہیں تو وہ جراثیم ہمارے اندر داخل ہو جاتے ہیں اور ہمیں بیمار کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔

بیماری کے سبب ہم اپنے کام کاج مناسب طریقے سے نہیں کر پاتے جس سے ایک تو بیماری کے اخراجات بڑھ جاتے ہیں دوسرا آمدنی میں کمی واقع ہوتی ہے جو غربت میں اضافے کا سبب بنتے ہیں ۔

دانت سے روٹی کاٹ کر کھانا

1

دانت سے روٹی کو کاٹ کر کھانا رزق میں کمی کا سبب بنتا ہے اس کی دلیل یہ ہے کہ ایک تو ہر جگہ پر رزق کی عزت کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دانت سے کاٹ کر کھائی گئی روٹی مناسب طریقے سے چبائی نہیں جاتی جو کہ بیماری کا سبب بنتی ہے ۔

مکڑی کا جالا گھر میں رکھنا

3

گھر میں مکڑی کا جالا رکھنا نحوست سمجھا جاتا ہے اور بزرگوں کا فرمان ہے کہ اس سے گھر کی غربت میں اضافہ ہوتا ہے اس کی عقلی توجیح یہ ہے کہ جس گھر میں جالے ہوں گے اس گھر میں لازمی طور پر روشنی اور ہوا کی گزرگاھ مناسب نہیں ہو گی۔

اس کے ساتھ ساتھ صفائی کا انتظام بھی مناسب نہیں ہو گا اسی سبب بڑے جالوں کو غربت کی دلیل قرار دیتے ہیں کہ اس کی وجہ سے گھر میں بیماری آتی ہے لہذا گھر کی صفائی کا خاص خیال رکھنے کا حکم ہے تاکہ غربت سے بچا جا سکے ۔

صبح سورج نکلنے تک سونا

2

اللہ نے دن کام کے لۓ اور رات آرام کے لۓ بنایا ہے ۔دیر تک سونے کے سبب دن کا بیشتر حصہ ضائع ہو جاتا ہے جس کے سبب انسان دن کی برکتوں سے فیضیاب نہیں ہو سکتا ۔

اس کے ساتھ ساتھ شریعت میں بھی حکم ہے کہ دن کے آغاز کے ساتھ ہی تمام ذی روح کا رزق تقسیم کیا جاتا ہے ۔لہذا جو سو رہا ہوتا ہے وہ اللہ سے اپنے حصے کا رزق نہیں مانگتا جس کے سبب اس کے رزق میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

بظاہر فالتو نظر آنے والی باتیں درحقیقت ہمارے بزرگوں کی زندگی کے تجربات کا نچوڑ ہوتی ہیں لہذا ان کو رد کرنے سے پہلے کم از کم ایک بار ان کی وجوہات پر ضرور غور کر لینا چاہۓ ۔

To Top