کیا آپ جانتے ہیں کہ لوگ لوڈ شیڈنگ سے کیا کیا فائدے حاصل کر سکتے ہیں

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور اس کے خلاف احتجاج سے پورا ملک گونج رہا ہے ۔حکومتی تمام دعوؤوں کا پول کھل گیا ہے پورا ملک اس وقت گرمی کے ساتھ ساتھ بدترین لوڈ شیڈنگ کی لپیٹ میں ہے ۔بدقسمتی سےلوڈ شیڈنگ کے ساتھ پانی کی کمیابی کا تحقہ بھی عوام کو مل رہا ہے ۔کیوںکہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی موٹریں نہیں چل پاتی ہیں ۔

ان تمام عوامل کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ کچھ اچھے تحفے بھی لے کر آتی ہے ۔مگر ہم میں سے کوئی بھی ان اچھے پہلوؤں کو دیکھنے کے بجاۓ ڈنڈے اٹھا کر احتجاج کے لۓ نکل جاتے ہیں ۔آج ہم آپ کو لوڈ شیڈنگ کے وہ فوائد بتائیں گے جن پر نظر ڈالنے کے لۓ کوئی تیار نہیں ہوتا۔

لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے وائی فائی بند ہوتا ہے

وائی فائي بند ہونے کے سبب گھر والوں کی شکلیں ،ان کی عمریں اور ان سے جڑی باتوں کا پتہ چل جاتا ہے کیوںکہ ان اوقات میں انسان موبائل سے نکل کر کسی اور جانب دیکھنے کے قابل ہوتا ہے ۔

لوڈ شیڈنگ کے سبب بیوٹی پارلر کے پیسے بچتے ہیں

اس شدید گرمی کے سبب جب لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو انسان کو پسینہ بھی کھل کر آتا ہے جس سے اس کے چہرے کے مسام کھلتے ہیں اور چہرے کا گند کچرا پسینے کے ساتھ بہہ جاتا ہے جس کے سبب بیوٹی پارلر جا کر فیشل کروانے کا خرچہ بچتا ہے

لوڈ شیڈنگ کے سبب بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے

چونکہ لائٹ نہ ہونے کے سبب ٹی وی نہیں چل سکتا لہذا آپ ان تمام خبروں سے دور رہتے ہیں جو آپ کے بلڈپریشر میں اضافے کا سبب بنتی ہیں ۔اس طرح سے آپ کی صحت بہتر رہتی ہے ۔

لوڈ شیڈنگ کے سبب صابن اور شیمپو کے اخراجات بچتے ہیں

بجلی جانے  کی وجہ سے پانی بھی نہیں آتا اور بغیر پانی کے نہانا ممکن نہیں ہوتا اس سبب پانی اور شیمپو کے اخراجات بھی بچ جاتے ہیں ۔

لوڈ شیڈنگ کے سبب خواتین کو نت نئی خبروں سے آگاہی ہوتی ہے

بجلی جانے  کے بعد خواتین ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ جاتی ہیں اور پھر وہ ایک دوسرے سے وہ تمام باتیں کرتی ہیں جو کہ ان کے اندر چھپی ہوتی ہیں ۔اس کے سبب ایک تو ان کو پیٹ درد سے نجات ملتی ہے اور دوسرا ان کے انسائکلوپیڈیا میں بھی اضافہ ہوتا ہے

ان تمام فوائد کو دیکھتے ہوۓ ہمیں تو حکومت کا شکر گزار ہونا چاہۓ کہ ان کی وجہ سے ہمیں اتنی بہت ساری سہولیات حاصل ہوتی ہیں ۔اور ان تمام سہولیات کو دیکھتے ہوۓ ہمیں اس حکومت کے حق میں مظاہرے کرنے چاہیۓ ہیں ۔مگر چند شر پسند عناصر ہمارا غلط استعمال کر کے ہمیں بہکا دیتے ہیں ۔

To Top