کیا آپ جانتے ہیں کہ کن اوقات میں انسان بیوقوفوں کی طرح حرکتیں کرتا ہے ؟

انسانی  کی فطرت بھی عجیب ہوتی ہے اس کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے آپ کو سب کے سامنے بہت باعزت اور اعلی درجے کا پیش کرے ۔ اس کے لۓ وہ اکثر ہر حد سے گزرنے کی کوشش کرتا ہے۔

مہنگے برانڈڈ کپڑے ، اعلی درجے کا اسمارٹ فون ، مہنگی گاڑی یہ سب وہ چیزیں ہوتی ہیں جن کے ذریعے کوئی بھی انسان دوسرے کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے مگر کچھ اوقات ایسے بھی ہوتے ہیں جب انسان اپنے اس سارے بھرم کو بھول جاتا ہے اور اس کی حرکتیں بے وقوفوں والی ہوتی ہیں ۔

جب انسان آئینے کے سامنے کھڑا ہوتا ہے

تنہائی میں آئینے کے سامنے انسان جو شکلیں بناتا ہے عام زندگی میں وہ دوسروں کے سامنے ان کو بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے ۔ اس وقت وہ جس جس زاویۓ سے اپنے آپ کو دیکھ رہا ہوتا ہے وہ اس کو بے وقوف ثابت کرنے کے لۓ کافی ہوتا ہے ۔

جب انسان  بحیثیت  عاشق کے اپنے محبوب کے پاس ہو

جب کوئی عاشق اپنے محبوب کے سامنے تنہائی میں ہوتا ہے اس لمحے اسے اپنے اسٹیٹس یا پھر رتبے کی کوئی فکر نہیں ہوتی اس پل وہ جس طریقے اور جس رویۓ کا اظہار کرتا ہے وہ دنیا کے سامنے کۓ گۓ طریقے سے یکسر مختلف ہوتا ہے ۔ اس وقت اس کو دیکھ کر کوئی بھی انسان اس کی بیوقوفانہ حرکات پر اس کا مذاق بنا سکتا ہے ۔

جب انسان  بچے کو کھلا رہا ہوتا ہے

بچے قدرت کا وہ تحفہ ہوتے ہیں جو کسی کو بھی  تمام پریشانیاں اور دشواریاں بھلا دیتا ہے ۔انسان اس وقت بچے کے ساتھ کھیلتے ہوۓ جو شکلیں بناتا ہے اور جو آوازیں نکالتا ہے وہ عام حالات میں کسی صورت ممکن نہیں ہوتے ۔ ایسے وقت میں کسی بھی انسان کو دیکھ کر بے وقوف کا لیبل لگا سکتا ہے ۔

جب انسان  رو رہا ہوتا ہے

خوشی اور غم ہمارے  اپنے ہاتھ میں نہیں ہوتے مگر اس وقت کی حالت البتہ اس کے اپنے بس میں ہوتی ہے مگر جو شکلیں انسان رونے کے وقت بنا رہا ہوتا ہے اگر وہ اس وقت اپنی حالت خود بھی دیکھ لے تو ہنسنا شروع ہو جاۓ

جب انسان انتہائی غصے کی حالت میں ہوتا ہے

غصے کی حالت میں انسان اپنے آپے میں نہیں رہتا اس کے منہ سے جو الفاظ نکل رہے ہوتے ہیں اس کو خود بھی ان کا ادراک نہیں ہوتا ۔

یہ تو ہمارا تجزیہ ہے اگر آپ نے بھی کبھی ایسے اوقات کا مشاہدہ کیا ہو گا تو آپ بھی اس حقیقت کو تسلیم کریں گے کہ ان اوقات میں ہمارا رویہ انتہائی حد تک بے وقوفانہ ہوتا ہے ۔

To Top