کیا آپ بھی سردی کے موسم میں یہ ایڈونچرزکرتے ہیں؟

پاکستان ویسے تو ایک معتدل آب و ہوا والا ملک ہے مگر عمومی طور پر یہاں سردیاں  کم اور گرمیاں  زیادہ ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ سردی کے موسم کو خصوصی طور پر مناتے ہیں ۔ اور خصوصا ایسی ایکٹیویٹیز کرتے ہیں جس سے وہ سردی کے موسم کا مردانہ وار مقابلہ کر سکیں ۔ ہر انسان اس موسم  کو اپنے طریقے سے انجواۓ کرتا ہے مگر آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائیں گے جن کے ذریعے سردی کا لطف دوبالا کیا جا سکتا ہے ۔

آئس کریم کے مزے لینا

06

 

سردیوں میں آئس کریم کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے مگر اگر یہی آئسکریم سردیوں کی رات میں مری کے مال روڈ پر چہل قدمی کرتے ہوۓ کھائی جاۓ تو اس کے اثرات ایک طویل وقت تک انسان کو اس سردی کی یاد دلاتے رہیں گے اور انسان اس لذت کو کبھی بھی نہیں بھول پاۓ گا ۔

ٹھنڈے پانی سے نہانا

2

اکثر لو گوں سے یہ سنا ہے کہ ہم کو تو گرمی سردی ٹھنڈے پانی سے ہی نہا کہ مزہ آتا ہے مگر اگر یہی نہانا صبح صبح ہو اور اس کے بعد انسان کو دفتر بھی جانا ہو تو پھر اس لطف کے کیا کہنے

موٹر سائیکل کی سواری کے مزے لینا

09

 

لوگ کہتے ہیں کہ موٹر سائیکل کی سواری سردیوں کے لۓ نہیں بنی مگر جو لطف اس موسم میں موٹر سائیکل چلا کر آتا ہے وہ کسی اور موسم میں کہاں ؟ سردی کی شام ہو ، موٹر سائیکل ہو ، خالی سڑک ہو ، ہاتھ میں ایک ٹھنڈی کولڈ ڈرنک ہو ، یہ سب چیزیں مل کر سردی کو یاد گار بنا سکتی ہیں

رات دوستوں کے ساتھ چھت پر بیٹھ کر

10

 

دوستوں کی صحبت تو کبھی بھی کہیں بھی ہو انسان کو مزہ دیتی ہے مگر اس صحبت میں اگر سردی کا تڑکا بھی لگ جاۓ تو پھر یہ ہمیشہ کے لۓ ناقابل فراموش ہو جاتی ہے ۔رات بھر کی جانے والی باتوں سے ذیادہ رات بھر ساتھ گزاری سردی کو انسان کبھی نہیں بھول سکتا

یاد رکھیں

یہ سارے ایڈونچر اپنی ذمہ داری پر ہی کۓ جا سکتے ہیں کیونکہ اس کے بعد ہونے والے رد عمل کے ہم قطعی ذمہ دار نہیں ہوں گے ۔ویسے سردیوں میں ایک بار بیمار ہونے میں کوئی مضائقہ بھی نہیں ہے ۔

کرونا وائرس ،موذی مرض سے چھٹکارا اور اسلام میں طہارت کی اہمیت

To Top