خیبر پختونخواہ حکومت کا انوکھا فیصلہ گدھوں کی کمرشل فارمنگ کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جو تبدیلی کی دعویدار ہے گزشتہ پانچ سالوں سے خیبر پختونخواہ میں حکومت کر رہی تھی اور اب گزشتہ پانچ ماہ سے مرکز میں بھی حکومت چلا رہی ہے ۔ موجودہ حکومت جو ملک کی بدحال معیشت کو سنبھالنے کے جتن کر رہی ہے اس حوالے سے انہوں نے مائکرو اکنامک ری فارمز کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے

ان ری فارمز کے ذریعے حکومت ملک کے نچلے طبقے کے افراد کو روزگار کے ایسے مواقع مہیا کرنے کی بات کر رہی ہے جن کے ذریعے غریب طبقہ کم خرچے کی بدولت اپنی حالت کو بہتر بنا سکیں گے اس کے لیۓ حکومت نے ایک مرغا اور پانچ دیسی مرغیاں بھی لوگوں کو انتہائی قلیل رقم میں فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے ذریعے لوگ مرغیاں اور انڈے بیچ کر گھر بیٹھے پیسے کما سکتے ہیں

خیبر پختونخواہ میں گدھوں کا کمرشل

اب خیبر پختونخواہ کے لائیو اسٹاک کے ڈپارٹمنٹ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان کی حکومت خیبر پختونخواہ میں گدھوں کی فارمنگ کمرشل پیمانے پر کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں اس حوالے سے بیرونی سرمایہ کاروں کی مدد سے پہلے مرحلے میں ڈیرہ اسماعیل خان اور مانسہرہ میں دو فارم تیار کیۓ چائیں گے

حکومت کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت یہ تمام اقدامات ملک کی ایکسپورٹ میں اضافے کے لیۓ کر رہی ہے اور بیرون ملک خصوصا چین نے گدھوں کے خریدنے کے حوالے سے خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے کیوںکہ وہاں پر گدھے کا گوشت بطور غذا اور اس کی کھال اور دیگر عضو ادویات ، میک اپ کی صنعپ اور فرنیچر میں بھی استعمال کیۓ جاتے ہیں

ابتدائی مرحلے میں پہلے تین سالوں میں چین کو اسی ہزار گدھے درآمد کیۓ جائیں گے خیبر پختونخواہ حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بات کا بھی خاص طور پر اہتمام کیا جاۓ گا کہ گدھوں کی اس فارمنگ سے صوبے میں گدھوں کی کمی واقع نہ ہو جاۓ کیوںکہ صوبے میں تقریبا ستر ہزار گدھے بابرداری کے لیۓ استعمال ہو رہے ہیں جن سے غریب لوگوں کا روزگار وابستہ ہے ابتدائي مرحلے میں اس منصوبے کے لیۓ تین بلین ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے جس میں وقت کے ساتھ اضافہ بھی ہو سکتا ہے

To Top