خواب میں بار بار مردے دیکھنے کی تعبیر کی وجوہات کیا ہیں؟

خواب انسانی ذہن اور شعور کے لۓ ہمیشہ ایک پرسرار حیثیت رکھتے ہیں ۔کبھی کبھی خواب آنے والے واقعات کی پیشن گوئی کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی خواب ماضی کے واقعات کا تسلسل ہوتے ہیں ۔کبھی خواب ناآسودہ خواہشات کی تکمیل کو ذریعہ بن جاتے ہیں تھ کبھی خواب بچھڑے عزیزوں سے ملنے کا ذریعہ بن جاتے ہیں ۔

سائنسی و نفسیاتی ماہرین اس حوالے سے بہت سارے نظریات پیش کرتے ہیں مگر پھر بھی ہر خواب دیکھنے والا جاگتے ہی خواب کی تعبیر  جاننے کا خواہشمند ہوتا ہے ۔ خوابوں کی تعبیر بتانا بھی ایک ہنر ہوتا ہے ۔اسی سبب کہا جاتا ہے کہ اپنے خواب ہر ایک کے سامنے بیان نہ کیا جاۓ ۔بلکہ صرف ان لوگوں کے سامنے بیان کیا جاۓ جو اس کی تعبیر بتا سکیں ۔

خواب میں اپنے مردہ عزیزوں کے دیکھنے کی الگ الگ تعبیریں ہو سکتی ہیں ۔ اس میں سب سے اہم یہ ہے کہ آپ نے ان عزیزوں کو کس حالت میں دیکھا ہے ۔ اپنے مرے ہوۓ والد کو خواب میں اس حالت میں دیکھنا کہ وہ خوشحال ہیں ۔بہت ساری دولت ملنے کی نوید ہوتی ہے ۔جب کہ اپنی مری ہوئی ماں کو خواب میں اچھی حالت میں دیکھ لینے کا مطلب یہ ہے کہ نصیب اچھا ہو گا ۔کامیابی ملے گی ۔اور اگر کسی مشکل میں ہیں تو اس مشکل سے نجات حاصل ہو گی۔

اگر کسی مرے ہوۓ عزیز کو اس حال میں دیکھا کہ وہ پریشان حال ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس عزیز کی جانب سے صدقہ خیرات کریں اور اس کی مغفرت کے لۓ دعا کریں ۔جب کہ خود اپنے آپ کو کسی مردہ عزیز کے ساتھ بے تکلفی کی حالت میں دیکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی عمر طویل ہوگی ۔

کثرت سے خواب میں مردے یا لاشیں دیکھنا شیطانی وسوسہ بھی ہو سکتا ہے ۔اسی سبب کوشش کرنی چاہیۓ کہ عشاکی نماز کی ادائگی کے فورا بعد سو جانا چاہیۓ اور اس کے ساتھ ساتھ سونے سے قبل آیت الکرسی اور چاروں قل لازمی پڑھ لینی چاہیۓ ہے ۔

To Top