ایک جیالے نے پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ سے ایسا کیا سوال کر ڈالا جس کے بعد انہوں نے اس کو لائیو میڈیا کے سامنے دھمکی دے ڈالی

ماضی قریب میں پاکستان کی سیاست اس دوراہے تک جا پہنچی تھی کہ عوام نے اس میں کسی قسم کی امید ختم کر ڈالی تھی ہر ایک کو یہ لگنے لگا تھا کہ ملک بھر میں صرف دو ہی سیاسی جماعتیں اقتدار میں آسکتی ہیں اور ان دونوں جماعتوں نے باریاں لگائی ہوئی ہیں یہ اپنی اپنی باری پر آکر ملک کے خزانے کو لوٹتے ہیں اور اس کے بعد پانچ سال کے لیۓ یہ باری دوسری جماعت کو مل جاتی ہے

مگر وقت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کے نہ صرف شعور میں اضافہ ہوا بلکہ میدیا اور سوشل میڈیا کی وجہ سے عام انسان میں اس بات کا حوصلہ بھی پیدا ہوا کہ وہ ان فرعون صفت حکمرانوں کے خلاف نہ صرف آواز بلند کر سکیں بلکہ ان کے سامنے ان کی ماضی کی کارکردگی کے حوالے سے سوال بھی پوچھ سکیں

 

اسی حوالے سے سابقہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ جب پانچ سال بعد اپنے آبائی حلقے پنو عاقل گۓ تو ایک نوجوان نے ان سے یہ سوال کر ہی ڈالا کہ آخر گزشتہ دس سالوں میں خورشید شاہ کو منتخب کرنے کے باوجود نہ لوگ اب تک زندگی کی تمام ضروریات سے محروم کیوں ہیں ؟

پاکستان کی عوام جاگ گئی، 2018 کےالیکشن سےپہلےہی ملک میں تبدیلی آگئیعوامی نمائندےعوام کےسوالوں کےآگےبےبس، ایک کےبعددوسرا عوامی نمائندہ عوام کی عدالت میںعوام نےسیاستدانوں سےپانچ سالوں کا حساب مانگ لیا

Posted by Democracy in Pakistan on Tuesday, June 26, 2018

نوجوان کے اس سوال سے زیادہ خورشید شاہ کو اس نوجوان کے حوصلے نے حیران کیا اسی وجہ سے انہوں نے مڑ کر اس نوجوان کو دیکھا اور نوجوان کے سوال کو اس قابل بھی نہ سمجھا کہ جس کا جواب دیا جاۓ اور اس کے بعد چہرے پر ایک ہتک آمیز مسکراہٹ نمودار ہوئی اور وہ آگے بڑھ گۓ

مگر اس کے بعد اسٹیج پر جانے کے بعد انہوں نے اس علاقے کے تمام لوگوں سےاس سوال کا بدلہ اس طرح لیا کہ انہوں نے عوام کو اپنی رعایا سمجبھتے ہوۓ ان کو صرف اتنا ہی کہنا کافی سمجھا کہ تم لوگوں کو میں بتا رہا ہوں کہ تم لوگوں نے ووٹ مجھے ہی دینا ہے

 

امید ہے کہ یہ الیکشن پاکستانیوں کے لیۓ اچھی امید کا باعث ہو گا۔

 

To Top