کراچی کی سڑکوں پر نوجوان نے لڑکیوں کے سامنے برہنہ ہو کر ۔۔۔۔کرنا شروع کر دیا ۔ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عورتوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے مگر اب اس حوالے سے تبدیلی آگئی ہے کہ ماضی میں خواتین مردوں کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں ہونے کے بعد خو‌زدہ ہو کر ادھر ادھر اس طرح پناہ ڈھونڈنے لگتی تھیں جیسے اس بات کی قصور وار ان کی اپنی ذات ہے جو کہ مردوں کی جانب سے اس زیادتی کا نشانہ بنائی جا رہی ہے

مگر اب جیسے جیسے وقت بدلتا جا رہا ہے خواتین میں یہ شعور بھی آتا جا رہا ہے کہ اگر کوئي مرد ہراساں کرتا ہے تو قصور وار وہ مرد ہوتا ہے اس کے خلاف آواز اٹھانی چاہیۓ تاکہ اس طرح کی زیادتیوں کا سلسلہ روکا جا سکے اسی سبب گزشتہ ماہ بھی سوشل میڈیا میں کچھ ایسی تصاویر وائرل ہوئیں جن میں مرد عورتوں کو دیکھ کر اپنے پوشیدہ اعصا کی نہ صرف نمائش کر رہے تھے بلکہ خود لذتی کے عمل سے بھی گزر رہے تھے

اب جب کہ ماہ رمضان ہے اس ماہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالی اس مہینے میں شیطان کو قید کر ڈالتا ہے تاکہ وہ اس کے نبی کی امت کی عبادتوں کی راہ میں رکاوٹیں نہ ڈال سکے اور ان کو کسی قسم کے وسوسے میں مبتلا کر کے بہکا نہ سکے اور یہ امت اس مہینے زیادہ سے زیادہ رحمتیں اور برکتیں سمیٹ سکیں

مگر کل کراچی کی ایک خاتون نے ایک گروپ میں اپنے ساتھ ہونے والے ایک واقعے کو بیان کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ خریداری کے ارادے سے ڈیفنس کے علاقے فیز ایٹ میں تھیں تب ان کے پاس ایک گاڑی آکر رکی اور اس گاڑی میں سے ایک آدمی باہر آیا جو وضع قطع کے اعتبار سے اسی علاقے کا نظر آرہا تھا

اس نے ان دو خواتین کو اکیلے دیکھ کر گاڑی سے باہر آکر پینٹ نیچے کر کے خود لزتی کا عمل شروع کر دیا اور اس دوران اس آدمی کی نظریں انہی بہنوں کی جانب تھی گویا وہ یہ سب ان کو دکھانے کے لیۓ کر رہا تھا اس کے بعد وہ آدمی دوبارہ گاڑی میں بیٹھا اور اس نے اپنی گاڑي کا رخ اسی سڑک پر موجود ایک خالی پلاٹ کی طرف کر دیا اس خاتون کا کہنا تھا کہ ہم نے اس آدمی کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا

اپنی گاڑي اس کی گاڑی کے پیچھے لگا لی اس خالی میدان میں پہنچ کر ایک بار پھر وہ آدمی گاڑی سے اترا اور اس نے اپنا رخ ان بہنوں کی جانب کر کے اپنی پینٹ نیچے کر کے دوبارہ سےخود لذتی کا عمل شروع کر دیا مگر اس بار ان خاتون سے نہ صرف اس آدمی کی یہ حرکات کرتے ہوۓ تصاویر لے لیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اس کی گاڑی اور اس کی نمبر پلیٹ کی بھی تصویر لے لی تاکہ ا س آدمی کی شناخت کی جا سکے

اب جب کہ ان خاتون نے اس آدمی کی یہ تصاویر سوشل میڈیا کا حصہ بنا دی ہیں اور اس بات کی امید رکھتی ہیں کہ کوئی نہ کوئي نہ صرف اس آدمی کی شناخت ظاہر کرے گا بلکہ اس قسم کی بہادری کے بعد کم از کم مرد اپنے ایسے جزبات کا اظہار یوں خواتین کو سرعام ہراساں کر کے نہیں کریں گے

 

To Top