خانہ کعبہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کرنے والا کون تھا۔ہولناک انکشاف ہو گۓ

خانہ کعبہ مسلمانوں کا مقدس ترین مقام ہے اس کے تقدس کے حوالے سے ایک جانب تو دنیا بھر کے مسلمانوں کے اندر بہت زیادہ احترام پایا جاتا ہے دوسری جانب پوری مسلم امہ اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ دنیا بھر کے انسان خواہ کسی بھی مزہب یا معاشرت سے تعلق رکھتے ہوں وہ اللہ کا گھر ہونے کے سبب اس گھر کا اور اس گھر سے جڑے مسلمانوں کے احساسات کو ضرور احترام کریں گے اور ان کو کبھی بھی ٹھیس پہنچانے کی کوشش نہ کریں گے

خانہ کعبہ کی زیارت کا سلسلہ سال بھر میں جاری رہتا ہے دن بھر کے چوبیس گھنٹوں می کوئی ایک پل بھی ایسا نہیں ہوتا کہ جب خانہ کعبہ کی زیارت کے لیۓ زائرین وہا ں موجود نہ ہوں مگر گزشتہ کچھ عرصے سے خانہ کعبہ کے حوالے سے ایسے واقعات سامنے آدہے ہیں جس نے تمام مسلم امہ میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے

کچھ دن قبل دو افراد کی مسجد الحرام کی اوپر والی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے کے واقعے نے ہی سب کو دہلا کر رکھا ہوا تھا ۔ ہر فرد کا یہ مانا تھا کہ خانہ کعبہ کی سر زمین کو تو اللہ تعالی نے ایسے شرف سے نوازہ ہے جہاں پر مایوس لوگوں کی زندگی میں امید کی کرن پیدا ہوتی ہے ایسی جگہ پر بدترین گناہ کا کام کرنے والے یہ کون ہو سکتےہیں

مگر گزشتہ روز ہونے والے واقعے نے تو پوری مسلم امہ کو دہلا کر رکھ دیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک شخص خانہ کعبہ کے طواف کے دوران ایک جگہ ٹہر گیا یہ نوجوان سفید رنگ کے عربی جبہ میں ملبوس تھا ۔ اس کی عمر بیس پچیس سال کے درمیان تھی  اس نے اپنے لباس کی جیب میں سے ایک بوتل نکالی جس میں واضح طور پر سرخ رنگ کا پٹرول دیکھا جا سکتا ہے

 

اس نے کسی نامانوس زبان میں چلاتے ہوۓ زائرین کو مخاطب کر کے کچھ کہا اور اس کے بعد بوتل میں موجود مائع جس کے بارے میں قیاس کیا جا رہا ہے کہ پٹرول تھا اس کو خانہ کعبہ کے غلاف پر چھڑکنا شروع کر دیا ۔ اس کی اس حرکت پر حفاظتی ڈیوٹی پر موجود اہلکار حرکت میں آگۓ

ان لوگوں نے فوری طور پر اس نوجوان کے ہاتھ سے نہ صرف بوتل چھین لی بلکہ اس کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے یاد رہے کہ خانہ کعبہ کے تقدس کے سبب کسی غیر مسلم کو خانہ کعبہ کے حدود میں قدم رکھنے کی بھی اجاںت نہیں ہے

اسی وجہ سے یہ بات بہت حیرت انگیز اور افسوسناک ہے کہ کوئی مسلماں کس طرح سے کعبے کو نقصان پہنچانے کا سوچ بھی سکتا ہے

To Top