کھجوروں کے جو فوائد اسلام نے بتاۓ تھے آخر کار سائنس نے بھی ان کو تسلیم کر لیا

مسلمان جب حج یا عمرے کے فرائض سے واپس آتے ہیں تو اپنے ساتھ زم زم اور کھجوروں کی سوغات بھی لاتے ہیں ۔عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ کھجوریں سرزمین عرب کا تحفہ ہیں ۔دوسری بڑی خصوصیت جو کھجوروں کو حاصل ہے وہ ہمارے پیارے نبی کی پسندیدہ غذا ہونا بھی ہے جو بچے کی پیدائش سے لے کر ہر ہر موقع پر اس کی مناسبت سے استعمال کی جاتی ہے ۔

اسی سبب مسلمان کھجوروں کا استعمال برکت کے حوالے سے کرتے ہیں اور عموما روزہ افطار کرتے ہوۓ ثواب کی نیت سے اس کا استعمال کرتے ہیں ۔ مگر اب سائنسدانوں نے جدید تحقیقات کی روشنی میں کھجوروں کے ایسے فوائد کا انکشاف کیا ہے جس نے کھجوروں کو دنیا بھر کے لۓ ایک مفید غذا ثابت کر دیا ہے ۔

کھجوریں فولاد سے بھرپور غذا ہیں

کھجوروں میں فولاد کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو کے خون کی کمی کا شکار مریضوں کے لۓ اور بچوں اور حاملہ خواتین کے لۓ بہت مفید ہوتی ہیں ۔ روزانہ سو گرام کھجوروں کو استعمال انسان کو خون کی کمی سے محفوظ رکھتا ہے ۔

کھجوریں ڈائریا سے محفوظ رکھتی ہیں

کھجوروں میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے جو دست اور اسہال کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے ۔اس کے علاوہ آنتوں کے افعال کو درست رکھتا ہے ۔

کھجوریں قبض کی حالت میں مفید ہوتی ہیں

قبض ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق کئی بیماریوں کا سبب بھی ہے ۔رات کے وقت سادہ پانی کے ساتھ کھجوریں کھا لینے کے بعد اگلی صبح تک قبض کے نجات مل جاتی ہے ۔اور روزانہ اس کا استعمال انسان کو قبض سے محفوظ رکھتا ہے ۔

کھجوریں وزن کم کرنے بھی مدد گار ثابت ہوتی ہیں

اگر آپ اپنے وزن کے بڑھنے سے پریشان ہیں تو آپ کو چاہۓ کہ آپ خالی پیٹ کھجوروں کا استعمال کریں ۔اس کے اندر چکنائی بالکل نہیں ہوتی ۔اس سے ایک تو آپ کے جسم کو توانائی حاصل ہوگی دوسری طرف فاضل چکنائی کا بھی خاتمہ ہو گا ۔

کھجوریں کولیسٹرول کو کم کرتی ہیں

کھجوریں جسم کے لۓ ایل ڈی ایل نامی خطرناک کولیسٹرول کا خاتمہ کر کے شریانوں کے اندر دوران خون کو بہتر بناتی ہیں ۔

کھجوریں بلند فشار خون کے لۓ مجرب ہیں

کھجوروں میں پوٹاشیم موجود ہوتا ہے مگر اس میں سوڈیم موجود نہیں ہوتا اس سبب روزانہ پانچ سے چھ کھجوروں کا استعمال نہ صرف بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے ۔بلکہ اس کو نارمل بھی رکھتا ہے ۔

کھجوریں فالج سے محفوظ رکھتی ہیں

کھجوروں میں موجود پوٹاشیم شریانوں میں جمے ہوۓ خون کو صاف کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دماغ کو خون کی ترسیل میں روانی پیدا کرتی ہے ۔جس کے باعث فالج کے خطرات میں کمی واقع ہوتی ہے ۔

کھجوروں کے اتنے فوائد کو جاننے کے بعد بے اختیار لبوں سے اللہ کی ثنا جاری ہو جاتی ہے جس نے اپنے پیارے نبی کی توسط سے کتنی آسانیاں ہمارے حصے میں ڈال دیں ۔بے شک ہم اپنے پروردگار کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ۔

کورونا کو شکست دینے کے لیے مدافعتی نظام مضبوط بنائیں،طبی ماہرین

To Top