کیا آپ جانتے ہیں کہ خانہ کعبہ ایک نہیں بلکہ دو ہیں

خانہ کعبہ تقدس کے اعتبار سے دنیا کی مقدس ترین عمارت ہے دنیا بھر کے مسلمان اس کی طرف منہ کر کے نماز ادا کرتے ہیں اور دنیا کے گوشے گوشے سے مسلمان پورے سال نہ صرے اس کے طواف و عمرہ کے لیۓ آتے ہیں بلکہ ہر سال ذی الحج کے مہینے میں یہاں حج کے لئے آتے ہیں ۔


خانہ کعبہ صرف مسلمانوں کے لیۓ ایک مقدس عبادت گاہ ہی نہیں ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ بہت سارے ایسے معجزات کا منبع بھی ہے جن کے بارے میں جان کر انسان کا اللہ کی وحدانیت پر یقین مذید پختہ ہو جاتا ہے

خانہ کعبہ کے اوپر کوئی چیز پرواز نہیں کر سکتی

جدید سائنسی تحقیق کے مطابق دنیا کو کسی بھی زاوییے سے ناپا جاۓ اور اس کی پیمائش کسی بھی سمت سے شروع کی جاۓ خانہ کعبہ دنیا کے مرکز میں واقع ہے اسی سبب چونکہ یہ دنیا کا مرکز ہے لہزا یہاں کشش ثقل دنیا کے کسی بھی حصے سے سب سے زیادہ ہے ۔

کشش ثقل کی شدت کے سبب خانہ کعبہ کے اوپر ایسے اثرات پیدا ہو جاتے ہیں کہ اس کے اوپر کوئی بھی چیز پرواز نہیں کر سکتی ہے  جس طرح مقناطیس کے مرکز پر کشش ثقل کی زیادتی کے سبب کوئی بھی شے نہیں ٹہر سکتی اسی طرح خانہ کعبہ کے  اوپر بھی کوئی چیز نہیں ٹہر سکتی

خانہ کعبہ کی تعداد ایک نہیں بلکہ دو ہے

خانہ کعبہ کے بالکل اوپر جنت میں ایک خانہ کعبہ مذید بھی موجود ہے ۔ جس کو بیت المعمور کہا جاتا ہے اس کا اشارہ قرآن پاک میں بھی موجود ہے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کی نشاندہی کی ہے ۔ اللہ کے نبی نے معراج کا واقعہ بیان کرتے ہوۓ فرمایا ‘جب مجھے بیت المعمور یعنی اللہ کا گھر دکھایا گیا تو میں نے اس کے بارے میں حضرت جبرائيۂ سے پوچھا جس بارے میں حضرت جبرائیل نے فرمایا کہ یہاں ستر ہزار فرشتے روزانہ اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور جب وہ یہاں سے جاتے ہیں تو واپس نہیں آتے ہیں یعنی ایک فرشتے کو اس کے طواف کی صرف ایک بار اجازت ملتی ہے

آب زم زم ایک معجزاتی پانی

چاه زمزم

آب زم زم کا پانی اس حوالے سے دنیا کے عجائبات میں شمار کیا جاتا ہے کہ اس چشمے کا منبع کسی کو نہیں پتہ کہ کہاں ہے اس کے باوجود سیکڑوں سال سے یہ چشمہ جاری و ساری ہے اس کے ساتھ ساتھ اس پانی کی خصوصیات بھی اس کو عام پانی سے بہتر ثابت کرتی ہیں ۔خاص طور پر اس پانی سے کرنٹ کا نہ گزر پانا سائنسدانوں کو حیران کر ڈالتا ہے

خانہ کعبہ کے یہ حیرت انگیز معجزات اس کو دنیا کی تمام عام جگہوں سے مقدس ثابت کرتے ہیں اور جدید دور میں سائنسی تحقیقات کے بعد ایسے معجزات کا سامنے آنا اللہ کو نہ ماننے والوں کو بھی یہ تسلیم کرنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ اللہ کی ذات سب سے طاقتور ہے

 

To Top