کونسی عورت نے شیکسپئر کے”سیون ایجز آف مین” میں نئی ترمیم کر ڈالی؟ جانیئے

شیکسپئر نے سیون ایجز آف مین لکھا تو اس کے گمان میں یقینا مرد اور عورت کے لۓ یکساں خیالات ہوں گے، تبھی تمام لوگوں نے اس کو انسانی حیات کے سات ادوار قرار دیئے مگر جب ہم مشرقی عورت کی زندگی کا بغور مشاہدہ کرتے ہیں تو شیکسپئر کی روح سے معزرت کے ساتھ ہم کچھ ترمیم کرنے میں خود کو حق بجانب سمجھتے ہیں ۔

پیدائش کا دور

07

Source: World Vision International

جب وہ پیدا ہوتی ہے تو اس کا استقبال ایک ان چاہے فرد کی صورت میں کیا جاتا ہے ۔ اگر کوئی اس پیدائش پر مبارکباد دے دے یا پھر مٹھائی کا تقاضا کر لے تو اس کا منہ یہ کہہ کر بند کروا دیا جاتا ہے کہ ہم بیٹیوں کی پیدائش پر مٹھائیاں نہیں بانٹتے ۔

واحد ہستی جو اس کو اپنے سینے سے لگاتی ہے وہ اس کی ماں ہوتی ہے ۔گھنٹوں دودھ کے انتظار میں حلق پھاڑ کر روتے گزرتا ہے مگر ماں کو اس کے پیدا کرنے کے جرمانے کی صورت میں،گھر میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لۓ، اس کے بجاۓ گھر کے کاموں کو فوقیت دینی پڑتی ہے ۔

بچپن کا دور 

2

Source: Emaze

روتے کرلاتے وہ اب اس قابل ہو جاتی ہے جب کہ اس کے ہاتھ میں سوکھی روٹی کا ٹکڑا بھی تھما دیا جاۓ تو وہ اس سے اپنا پیٹ بھر لیتی ہے ۔ دوسروں کی اترن پہن کر اور بیماری کی حالت میں بغیر دوا کے خود ہی لوٹ پوٹ کر ٹھیک ہو تے مشرقی عورت کی زندگی کا یہ دور بھی گزر جاتا ہے

لڑکپن کا دور

3

Source: Emaze

اس دور میں اس کے نصیب میں بھائی کی بچی ہوئی آدھی غذا ہوتی ہے اور گھر بھر کے سارے چھوٹے چھوٹے کام اس کے ذمے لگ جاتے ہیں ۔ اگر گھر والے خود کو باشعور ثابت کرنا چاہ رہے ہوں تو اس کا داخلہ کسی چھوٹے موٹے اسکول میں کروا دیا جاتا ہے ۔ مگر گھر آکر پڑھنے کا موقعہ نہیں فراہم کیا جاتا ۔ آخر لڑکی کام نہیں کرے گی تو کیا اس سے آفیسری کرانی ہے ۔

جوانی کا دور 

08

Source: www.dreamstime.com

مشرقی عورت کی زندگی کا یہ دور اس کے لۓ سب سے دشوار ہوتا ہے ۔ عمر کے تقاضوں کی وجہ سے آنکھیں خواب دیکھنا چاہتی ہیں مگر ان خوابوں پر پہرے بٹھا دیئے جاتے ہیں اور پھر اپنے کندھے کے اس بوجھ کو کسی اور کندھے پر ڈال دیا جاتا ہے یہ دیکھے بغیر کہ وہ اس کا اہل بھی ہے یا نہیں ۔

اب اس کے کاندھوں پر ایک اضافی ذمہ داری بھی آجاتی ہے اور وہ ہوتی ہے اپنے تھکے وجود کے ساتھ رات کو اپنے مالک کا دل بہلانے کی، اس کے انعام کے طور پر اس کو ماں کا درجہ ملتا ہے پیدا ہونے والا اگر بیٹا ہو گا تو اب اس کو اس کی بھی غلامی کرنی پڑے گی اور اگر بیٹی کو پیدا کرنے کا جرم کیا ہو گا تو سزا اور سخت ہو جاۓ گی

ادھیڑ عمری کا دور 

5

Source: PKKH.tv

اس دور میں وہ اپنے حوصلوں سے زیادہ تھک چکی ہوتی ہے ۔ مگر اب بھی اس کے امتحان کا خاتمہ نہیں ہوتا اب امتحان لینے والا کوئی اور نہیں اس کا اپنا خون، اپنا بیٹا ہوتا ہے ۔ اب وہ اس کی محتاج ہوتی ہے ساری عمر کی ریاضت کے باوجود اس کا اپنا گھر کوئی نہیں ہوتا ۔

بڑھاپے کا دور

6

Source: Pinterest

اب اس کی طاقت ختم ہو چکی ہوتی ہے اس کے جسم کے ساتھ ساتھ اس کی روح کو بھی آرام کی خواہش ہوتی ہے نتیجے میں اس کی حیثیت اب ایک ناکارہ پرزے کی ہوتی ہے جو کسی کام کا نہیں ہوتا لہزا کسی کو اب اس کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ کسی کے پاس اس کے لۓ وقت نہیں ہوتا

موت، ابدی دور

Source: chinaSMACK

اور آخر کار اس کی زندگی کا خاتمہ اس ڈر کے ساتھ ہو جاتا ہے کہ اگر شوہر نے معاف نہ کیا تو مرنے کے بعد بھی جہنم ہی ٹھکانہ ہو گا ۔

مائرہ خان کے نۓ فوٹو شوٹ میں پانچ ایسی کون سی باتیں ہیں جو سب کو چونکا دیں

To Top