فلم سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی کے سونو کریتک آریان کے بارے میں پڑھیۓ وہ سب کچھ جو آپ جاننا چاہتے ہیں

بالی وڈ کی فلم انڈسٹری میں آج کل بڑے سرماۓ کی بننے والی فلمیں بڑی طرح ناکامی کا شکار ہیں جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اب لوگ صرف بڑے نام اور چہرے نہیں دیکھنا چاہتے بلکہ ان کو نیۓ موضوعات اور تازہ چہروں کی تلاش ہے اسی سبب اس وقت بالی وڈ باکس آفس پر ایک کم سرماۓ کی بننے والی فلم کا شہرہ ہے جس کی کاسٹ میں بھی تمام نیۓ چہرے شامل ہیں ۔

فلم سونو کی ٹیٹو کی سوئٹی جس کے نمایاں کرداروں میں کریتک آریان، نصرت بھروچہ اور سنی سنگھ شامل ہیں اس فلم نے نمائش کے پہلے تین دنوں ہی میں پچاس کروڑ کا ریکارڈ بزنس کیا اس فلم کی کہانی ایک مزاحیہ سوشل رومینٹک موضوع پر مشتمل ہے اس وقت اس فلم کے ہیرو سونو جن کا اصل نام کریتک آریان ہے فلم بینوں کا نیا کرش بن کر ابھرا ہے ۔ کریتک کی یہ دوسری فلم ہے اس سے قبل انہوں نے پیار کا پنچ نامہ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاۓ تھے ۔

کریتک 22 نومبر 1988 کو ہندوستن کے شہر گوالیار میں پیدا ہوۓ اس کے والد اور والدہ دونوں ڈاکٹر ہیں ۔ کریتک کے والدین اس کو بھی اپنی طرح ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے مگر انہوں نے ڈاکٹر بننے کے بجاۓ بمبئی کے کالج سے بی ٹیک کے ڈپلومہ لینے کا فیصلہ کیا ۔ ایسا کرتے ہوۓ ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنی ایکٹنگ کے شوق کو پروان چڑھائیں اس مقصد کے لیۓ انہوں نے جب آڈیشن دیا تو اس میں ان کا انتخاب کر لیا گیا اور ان کو پیار کا پنچ نامہ کے لیۓ منتخب کیا گیا جس کا کانٹریکٹ کرنے کے بعد انہوں نے اپنے ماں باپ کو اس سے آگاہ کیا اور انہوں نے اس کی مکمل سپورٹ کی

کیرتک آریان کے لیۓ لڑکیاں اس کے انداز کی دیوانی ہو رہی ہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اس اداکار کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب تک سنگل ہیں کیوںکہ ان کو آج تک وہ لڑکی نہیں مل سکی جو ان کا انتخاب ہو اس حوالے سے فلم فئیر ایوارڈ کی تقریب میں فلم پیار کا پنچ نامہ کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ایک کس سین کو فلمانے کے لیۓ کارتک نے ان سے 37 ری ٹیک کرواۓ کیوں کہ کارتک نہیں جانتا تھا کہ لڑکیوں کو کس کیسے کیا جا سکتا ہے ۔

ابھی تو کارتک اپنی کامیابی کے اس سفر کو انجواۓ کر رہا ہے اپنے آئندہ کے پلان کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسی ہی رومینٹک فلموں میں بار بار کام کرنا چاہیں گے کیوں کہ یہ ان کے مزاج سے مطابقت رکھتے ہیں ان کے چاہنے والے ان کو بار بار بڑی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں اور اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کی اگلی فلم کون سی ہو گی

To Top