کراچی کا چھرا مار وسیم آخر کار منڈی بہاؤالدین سے گرفتار

گزشتہ تین ہفتوں سے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواتین کو چھرا مارنے کی تیرہ سے زیادہ وارداتیں کرنے والے وسیم نامی شخص کو آخر کار کراچی پولیس نے منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کر لیا ۔یاد رہے کہ مذکورہ شخص کی گرفتاری پر کراچی پولیس نے دس لاکھ کے انعام کا اعلان بھی کیا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم وسیم اس سے قبل بھی اسی قسم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے ۔وسیم کی گرفتاری کورنگی پولیس کے ایس ایس پی حیدر رضا کی سربراہی میں بنائی جانے والی ٹیم نے ساہیوال کی پولیس کی مدد سے کی ۔پولیس کے مطابق ملزم وسیم اس سے قبل بھی اسی قسم کی تقریبا 200 وارداتوں میں چیچہ وطنی میں اور 35 وارداتوں میں ساہیوال میں بھی سال 2013 اور 2014 کے درمیان ملوث رہا ہے ۔

 

اس سے قبل 2015 میں بھی ساہیوال پولیس نے اس چھرا مار وسیم کو گرفتار کیا تھا ۔مگر ناکافی ثبوتوں کی بنا پر آزاد کرنا پڑا ۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا ہے مگر پولیس کے مطابق ابھی تحقیقات جاری ہے اور انہیں یقین ہے کہ جلد ہی ملزم مزید انکشافات بھی کرے گا ۔

چھرا مارنے کی یہ وارداتیں جن کا سلسلہ 2017 میں کراچی سے شروع ہوا تھا اسی قسم کی چھرامارنے کی وارداتیں انہی دنوں میں لاہور میں بھی رپورٹ ہوئیں جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ چھرا مار وسیم نے جب دیکھا کہ کراچی کی پولیس الرٹ ہو چکی ہے تو اس وقت اس نے لاہور میں وارداتوں کی منصوبہ بندی کی تاکہ پولیس کا دھیان بٹایا جا سکے ۔

پولیس کا مزید یہ کہنا تھا کہ تفتیش کی تکمیل تک وہ اس بات کا سو فی صد دعوی نہیں کر سکتے کہ ملزم وسیم ہی کراچی میں ہونے والے چھرا مار وارداتوں میں ملوث ہے بہر حال ابھی ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔اسکے لۓ پولیس نے ملزم کے رشتے داروں کو بھی شامل تفتیش کیا ہوا ہے تاکہ حالات سے آگاہی ہو سکے ۔

To Top