کراچی کنگ کی ہار نے اداکارہ مائرہ خان کے گھر میں ایسا کیا کرڈالا کہ وہ پریشان ہو گئیں

پی ایس ایل 3 نے اس وقت پوری قوم کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جیسے جیسے یہ مقابلے فائنل کی جانب بڑھتے جا رہے ہیں اس حوالے سے عوام کا جوش اور جنون بھی بڑھتا جارہا ہے سب سے پہلے مقابلے سے باہر ہونے والی ٹیم لاہور کی تھی جو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سب سے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہو گئی اس کے بعد ملتان کی ٹیم کی باری آئی ۔


دوسرے پلے آف میچ میں پشاور زلمی نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈیٹر کو واپسی کی راہ دکھا دی اس کے بعد تیسرے پلے آف مرحلے کی باری آئی جس میں کراچی کنگ کا مقابلہ پشاور زلمی سے تھا قزافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے مالا میچ صرف اسٹیڈیم ہی میں نہیں کھیلا گیا بلکہ اس کی دھوم سوشل میڈیا پر بھی مچی ہوئی تھی ۔

لاہور میں جب بارش کا آغاز ہوا تو کراچی والوں کی امیدیں اور بڑھ گئيں کیونکہ میچ نہ ہونے کی صورت میں کراچی کنگ کو اچھی اوسط کی بنا پر فائنل کھیلنے کا موقع مل جانا تھا کیوںکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی پاکستان نہ آنے کے سبب اور شاہد آفریدی کے ان فٹ ہونے کے سبب کراچی کنگ پہلے ہی مشکلات کا شکار تھی مگر بھلا ہو آرمی والوں کے ہیلی کاپٹر کا جس نے بارس رکتے ہی پچ سکھا کر میچ کو ممکن بنا دیا جس کو بھی سوشل میڈیا صارفین نے مختلف لطائف کی صورت میں شئیر کیا ۔

 

اس کے بعد جب میچ ہو گیا اور کراچی کنگ ہار گیا تو اس نے بھی کئی لطیفوں کو جنم دیا کسی نے تو پشاور زلمی کی جیت کے پیچھے شاہد آفریدی کا ہاتھ قرار دیا تو کسی نے بابر اعظم کی سست اننگ کو اس کا سبب قرار دیا ۔

کیا خیال ہے آپ کا ؟

Posted by Parhlo Urdu on Wednesday, March 21, 2018

کراچی کے شائقین کرکٹ کو بہت امید تھی کہ اس بار چونکہ فائنل کراچی میں ہو رہا ہے اسی سبب کراچی کی ٹیم تو لازمی ہی فائنل کھیلے گی اسی سبب انہوں نے فائنل کے ٹکٹ خریدنے کے لیۓ بھی بہت زور و شور کا مظاہرہ کیا

مگر جب ان کی ٹیم ہار گئی تو اس حوالے سے کچھ جزباتی لوگوں نے ان ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کر دی  جب کہ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ سب ان کی بددعازن سے ہوا جن کو ٹکٹ نہیں ملی تھیں

 

اس حوالے سے پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسٹر مائرہ خان کا ٹوئٹ بھی لوگوں کی مرکز نگاہ رہا جن کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے ہاتھوں کراچی کنگ کی شکست کے بعد ان کی والدہ نے ان سے بات کرنا چھوڑ دی ہے

بہرحال یہ صرف ایک کھیل تھا جس کا مقصد لوگوں کو تفریح طبع مہیا کرنا ہوتا ہے جیت ہار ہر کھیل کا حصہ ہوتا ہے ۔ مگر اس بات کو ماننا پڑے گا کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہے مگر اس میں کراچی نہیں ہے

 

To Top