کامران اکمل نے صرف ایک کیچ ہی نہیں چھوڑا بلکہ پاکستانیوں کو بھی کھلا چھوڑ دیا

آخر کار پی ایس ایل 3 بھی اپنے اختتام کو پہنچا اور پاکستانی قوم نے سکھ کا سانس لیا ۔ خوبصورت یادوں سے جڑا یہ پی ایس ایل اس حوالے سے یادگار رہا کہ اس بار اس کے فائنل کے میچ کے علاوہ پلے آف کے بھی دو میچز پاکستان ہی میں کھیلے گے ۔

میچ کا فائنل کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کے بیچ تھا اس حوالے سے تمام لوگوں میں انتہائی جوش و خروش پایا گیا ۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی نے کراچی والوں سے اپیل کی تھی کہ چونکہ کراچی کی ٹیم فائنل میں نہیں پہنچ سکی اسی سبب کراچی والے ان کی ٹیم کو سپورٹ کریں اسی حوالے سے جب پشاور زلمی کی ٹیم گراونڈ میں اتری تو انہیں پورے ملک کی جانب سے بہت سپورٹ حاصل تھی

ٹاس جیت کر پشاور زلمی اس کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکے جس کی ان سے امید کی جا رہی تھی ۔ اور صرف 149 رن کا آسان ہدف دے سکے جو کہ اسلام آباد کے بلے بازوں کے لیۓ ریت کی دیوار ثابت ہوا مگر پھر پشاور زلمی نے ایک بار پھر اپنی بالنگ سے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کی ۔

چھ کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد پشاور زلمی کی ٹیم کی بجھے ہوۓ چہروں پر مسکراہٹ آگئی تھی مگر اس وقت عمید  کی گیند پر اسلام آباد یونائٹڈ کے بلے باز آصف کے بلے سے بال اچھل کر آسمان کی طرف گئی اور وکٹ کیپر کامران اکمل اس بال کو پکڑنے کے لیۓ اس کی طرف دوڑے اور پھر انہوں نے وہ کیچ ڈراپ کر دیا ۔

آصف نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر پے در پے چھکے مار کر اسلام آباد کو میچ جتا دیا مگر اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک اور میچ کا آغاز ہو گیا جس میں ہر ایک نے کامران اکمل کو لے کر اپنی بھڑاس نکالی یاد رہے یہ کامران اکمل وہی کھلاڑی تھا جس کی پلے آف میچز میں کارکردگی کے سبب پشاور زلمی فائنل کھیلنے کے قابل ہو سکا تھا ۔

مگر لوگوں نے یہ سب یاد نہ رکھا کچھ من چلوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونی ورسٹی نے ڈراپ کے معنی بدل کر کامران اکمل رکھ دیا ہے

کچھ لوگوں نے کامران اکمل کا کیچ چھوڑنا کپتان ڈیرس سمی کی زندگی کا یادگار ترین موقع قرار دیا

کچھ لوگوں نے تو غصہ میں آکر انگریزی کی نئی حروف تہجی ترتیب دے ڈالی

کچھ لوگوں نے مشہور زمانہ جملہ کھانا خود گرم کر لو میں ترمیم کر کے کامران اکمل کو اس عورت سے تشبیہ دے ڈالی جو عورت کہتی تھی کہ اپنا کھانا خود گرم کر لو اسی طرح کامران اکمل کہتے ہیں کہ اپنا کیچ خود پکڑ لو میں تو نہیں پکڑوں گا ۔

پشاور زلمی کی میچ جیتنے کی تمام کوششوں پر کامران اکمل نے پانی پھیر دیا جس کو لوگوں نے اس طرح بیان کر ڈالا

اس کے ساتھ ساتھ کافی لوگوں نے کپتان ڈیرن سمی کے جزبات کی ترجمانی اپنے ٹوئٹس میں کی جس میں یہ ٹوئٹ سب سے زیادہ بر محل ہے جس میں ڈیرن سمی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو وہ اس میچ میں ہارنے پر کامران اکمل ہی کو مار ڈالنا چاہتے ہیں

اپنی بری بیٹنگ اور کیچ چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوۓ کامران اکمل کا جو کہنا تھا اس نے بھی سب کو حیران کر دیا اور لوگوں نے اس کا بھی لطیفہ بنا ڈالا

جب پریس کانفرنس میں کسی نے کامران اکمل سے یہ سوال کیا کہ اس سے قبل وہ ایسے کتنے اہم کیچز چھوڑ چکے ہیں تو اس پر کسی نے لطیفہ بنایا کہ کامران اکمل کو تو اس بات کی خود گنتی ہی یاد نہیں کہ وہ قوم کو کب کب ایسے مایوس کر چکے ہیں

ابھی تو قوم نے کامران اکمل سے سوشل میڈیا پر میچ کھیلنا شروع کیا ہے ابھی تو بہت کچھ باقی ہے اور نہ جانے کب تک ایک کیچ چھوڑنے کی سزا کامران اکمل کو بھگتنی پڑے گی

To Top