کیلاش میں خواتین کی زبردستی ویڈيو بنانے والے نوجوان نے ویڈيو بنانے کی ایسی وجہ بتا دی کہ سب حیران رہ گۓ

پاکستان کی سر زمین کو یہ شرف حاصل ہے کہ اس کے اندر ایک جانب تو وسیع و عریض سمندر ہے تو دوسری جانب بلند و بالا پہاڑی سلسلے ،جہاں سے بہتے جھرنے ،حسین ترین آبشاریں اور برف جمی چوٹیاں ان علاقوں کو حسین سے حسین تر بنا ڈالتی ہیں ۔ پاکستان کے شاملی علاقوں کو اگر سیاحوں کی جنت کہا جاۓ تو کچھ غلط نہ ہو گا

دنیا بھر سے سیاح ان علاقوں کی سیر کے لیۓ نہ صرف آتے ہیں بلکہ جب ملک بھر میں گرمی اپنے عروج پر ہوتی ہے اور سورج پاکستان کے میدانی علاقوں میں پوری تمازت کے ساتھ چمک رہا ہوتا ہے ایسے وقت میں یہ شمالی علاقے پاکستان کے لوگوں کے لیۓ بھی ایک ٹھنڈی پناہ گاہ ثابت ہوتے ہیں

مگر جس طرح کسی کے گھر میں داخل ہونے کے لیۓ کچھ قواعد و صوابط ہوتے ہیں اسی طرح شمالی علاقوں کی سیاحت کے لیۓ جانے والے لوگوں کو بھی اس علاقے کے مستقل رہائشی لوگوں کی تہزیب و انداز معاشرت کا خیال رکھنا چاہیۓ

Some idiot tourist harassing females in Kalash

دیکھیے وادی کیلاش میں سیر کے لیے گیا یہ بے شرم نوجوان وہاں کی خواتین کے بار بار منع کرنے کے باوجود انہیں ہراساں کر رہا ہے کیا آپ میں سے کوئی جانتا ہے یہ بے شرم شخص کون ہے ؟ ایسے بے شرموں کا بے نقاب ہونا بہت ضروری ہے

Posted by Siasat.pk on Tuesday, June 19, 2018

حال ہی میں سوشل میدیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان جب چترال کی قدیم ترین وادی کیلاش میں سیر کے لیۓ گیا تو اس نے وہاں راستے سے گزرتی عورتوں کی ویڈیو بنانی شروع کر دی جس پر ان عورتوں نے اعتراض کیا اور ویڈیو بنانے سے منع کیا مگر اس نوجوان کو اس بات کو کوئی اثر نہ ہوا

کیلاش کا علاقہ اپنی منفرد تہذیب کے لیۓ دنیا بھر میں مشہور ہے اس علاقے کا دوسرا نام کافرستان بھی ہے وہاں کے لوگوں کا مزہب اسلام نہیں ہے اور نہ ہی وہ مسلمان عورتوں کی طرح پردہ کرتی ہیں مگر اس کے باوجود ان کے حصوصی لباس میں ایک اوڑھنی ان کے سر کا حصہ ہوتی ہے

نوجوان نے جب ان کی ویڈیو بنانی شروع کی تو انہوں نے اپنے چہروں کو اس اوڑھنی سے چھپانےکی کوشش کی اور اس نوجوان کو منع کیا مگر اس نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ اس ویڈیو کو لے جا کر اپنی ماں کو دکھاۓ گا اور اس طرح دنیا بھر کے لوگوں تک اس طرز معاشرت کو پہنچانے کی کوشش کرۓ گا

اس نوجوان نے ایک صحیح کام انتہائي غلط طریقے سے کیا  کیلاش کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی اس حوالے سے لوگوں نے سب سے مطالبہ کیا کہ حو بھی اس نوجوان کے بارے میں جانتا ہو بتاۓ تاکہ اس نوجوان کو خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی قرار واقعی سزا دی جا سکے

سیاحت کے فروغ کے لیۓ یہ لازمی ہے کہ پاکستان کے لوگ اپنے ان علاقوں کے آبائی لوگوں کی طرز معاشرت کا خیال رکھیں اور خواتین کے احترام کو بھی یقینی بنائیں

To Top