کیا آپ جمعۃالمبارک کے ان فضائل کے بارے میں جانتے ہیں؟

جمعۃ المبارک کو تاریخ کے ہر دور میں فضیلت اور فوقیت حاصل رہی ہے . مگر دین اسلام میں ہمارے پیارے نبی نے جمعۃ المبارک کو عید کا دن اور تمام دنوں کا سردار قرار دیا ہے ۔ اس دن کی اہمیت قرآن اور حدیث ہر ہر حوالے سے ثابت ہے مگر کچھ خاص پہلو ضرور ایسے ہیں جو اگرچہ ہمیں معلوم تو ہوتے ہیں مگر ہم فراموش کئۓ بیٹھے ہیں ۔

قرآن کی ایک سورت کا نام اس دن پر رکھا گيا

01

جمعۃ المبارک کی فضیلت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالی نے بھی اپنے پاک کلام کی 62 سورۃ کو اس دن کے نام سے موسوم کیا ہے ۔ حضرت عباس سے روایت ہے کہ ہمارے پیارے نبی جمعہ کی نماز میں سورۃ جمعہ اور سورۃ المنافقین پڑھا کرتے تھے ۔

یوم شہود 

03

حضور اکرم نے اس دن کو یوم شہود یعنی وہ دن جس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں قرار دیا ہے ۔ اسی وجہ سے اس دن بکثرت درود شریف پڑھنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ مسلمان زیادہ سے زیادہ اس دن کا فیض اور برکات حاصل کر سکیں

اس دن میں دعاؤں کی قبولیت کا ایک پل ہوتا ہے 

02

اس پورے دن میں اللہ جل جلالہ نے ایک ایک پل قبولیت کا رکھا ہے مگر یہ کون سا پل ہے اس کے بارے میں کوئی نہیں جانتا ۔ اسی سبب اس پورے دن کو اللہ اور اس کے ذکر سے سجانے کا حکم آیا ہے ۔

چار افراد کو جمعے کی نماز سے استسنا حاصل ہے

04

جمعۃ المبارک کی نماز ایک فرض واجب ہے ۔جس کی ادائیگی ہر بالغ پر فرض ہے مگر چار افراد کو شریعت کی جانب سے اجازت حاصل ہے کہ وہ جمعہ کی نماز کی جگہ پر ظہر کی نماز کی ادائیگی کر سکتے ہیں ۔پہلا غلام، دوسری عورت تیسرا نابالغ بچہ اور چوتھا مریض جو مسجد تک جانے کی سکت نہ رکھتا ہو۔

اللہ تعالی ہم سب کو اس دن کے فیض حاصل کرنے کی اور اچھی بات کو آگے پھیلانے کی توفیق عطا فرماۓ

(آمین)

To Top