اس شادی شدہ جوڑے کا باہمی مسائل حل کرنے کا منفرد اور آسان طریقہ

اللہ تعالی نے میاں بیوی کا رشتہ دنیا کے ہر رشتے سے قبل بنایا ۔ اگر اس بات کو سمجھا جاۓ تو یہ بات ماننی پڑے گی کہ دنیا کہ ہر رشتے کی بنیاد درحقیقت یہی رشتہ ہے ۔ رشتہ چاہے ماں کا ہو یا باپ کا، بہن کا ہو یا بھائی کا ہر رشتہ اسی رشتے کے بعد وجود میں آتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ میاں بیوی کے باہمی تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔

ایک آدمی کی شادی ہوئی شروع شروع کے دنوں کے فسوں کا جب خاتمہ ہوا تو ہردن کسی نہ کسی معاملے میں  میاں بیوی کے درمیان اختلاف ہونا شروع ہو گیا بات اگرچہ بہت معمولی ہوتی مگر اس کے نتیجے میں ہونے والا تناؤ دیر تک رہتا ۔جس کے نتیجے میں اس کی بیوی کی آنکھیں سوجی رہتی ۔ اس کو لگنے لگا کہ اس کی بیوی اس سے دور ہوتی جا رہی ہے ۔ اس سے پہلے کہ کوئی غلط فیصلہ ہو جاتا اس نے اپنے رشتے کو ایک آخری موقع دینے کا فیصلہ کیا ۔

0

ایک دن صبح دفتر جانے سے قبل اس نے اپنی بیوی کو کہا کہ آج تم وہ تمام شکایتیں لکھ رکھنا جو تمھیں مجھ سے ہیں اور میں بھی سب لکھ کر لاؤں گا۔ اس کے بعد بیٹھ کر فیصلہ کر لیتے ہیں کہ کیا ہم ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں یا نہیں ۔ شام کو آفس سے واپسی پر چاۓ پیتے ہوۓ اس نے اپنی بیوی سے استفار کیا کہ جو صبح کہا تھا وہ کام کر لیا؟

بیوی کے اثبات میں جواب پر اس نے اپنی ایک طویل فہرست نکالی اور گنوانا شروع کر دیا ۔ اس کی بیوی ہر شکایت کے جواب میں صرف روتی رہی ۔ گرم روٹی نہ دینا، کھانے میں نمک کم ذیادہ ہونا، رات میں بیوی کا جلدی سو جانا، اس کے آنے پر مسکرا کے استقبال نہ کرنا وغیرہ وغیرہ قسم کی بہت سی شکایتیں تھیں ۔ جن کی وجہ سے وہ خود کو بہت مظلوم سمجھ رہا تھا اور یہ گلہ کرنے میں حق بجانب بھی کہ اگر اس عورت سے اسے یہ سب سکھ نہیں مل رہے تو وہ یہ سب کسی اور عورت سے حاصل کر سکتا ہے ۔

2

جب اس نے اپنے شکایتوں کے انبار کو پڑھنے کے بعد سر اٹھایا تو بیوی کو کہا کہ پہلے تم اپنی شکایتیں بیان کرو اس کے بعد فیصلہ کریں گے تو اس کی بیوی نے ایک مختصر سا پرچہ اس کی جانب بڑھا دیا اس کو پڑھنے کے بعد اس کو اپنا آپ بہت بہت گھٹیا لگا اس پر لکھا تھا،

میں نے آپ سے محبت کی ہے اور جن سے محبت کی جاتی ہے ان سے کوئی شکایت کبھی نہیں ہوتی ، جہاں شکایت ہوتی ہے وہاں محبت نہیں ہوتی ۔

To Top