جاوید میاںداد کا شمار پاکستان کرکٹ کے ان لیجنڈ میں ہوتا ہے جو جب تک کھیلتے رہے انہوں نے ملک کا نام روشن کیا اور جب کرکٹ چھوڑی تب بھی اپنے عمل سے سچے حب الوطن ہونے کا بھرپور ثبوت پیش کیا یہی وجہ ہے کہ پاکستانی قوم اج بھی ان کا نام اتنے ہی محبت اور احترام سے لیتے ہیں جتنا اس وقت لیا جاتا تھا جب وہ گراونڈ میں اپنے کھیل سے ملک و قوم کا نام روشن کیا کرتے تھے
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی جاوید میان داد نے کبھی عملی سیاست میں آنے کی کوشش نہیں کی مگر 2013 کے الیکشن کے بعد انہوں نے اپنے ہم عصر کرکٹر اور سیاسی میدان کی جانی مانی شخصیت عمران خان کے ساتھ اپنے تعاون اور محبت کا بڑھ چڑھ کر اظہار کیا
اسی وجہ سے لوگ ان کو پاکستان تحریک انصاف کا حصہ سمجھتے ہیں یہاں تک کہ سندھ کے گورنر کے استعفی دینے کے بعد کئی حلقوں کی جانب سے اس امید کا بھی اظہار کیا گیا کہ سندھ کے اگلے وزیر اعظم جاوید میاں داد بھی ہو سکتے ہیں
حالیہ انتخابات کے بعد ابھی تک اکثریتی جماعت نے حلف نہیں اٹھایا ہے اس سے قبل اکثریتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے قائدین دن رات اس کوشش میں جتے ہوۓ ہیں کہ وہ اپنی ہم خیال جماعتون اور آواد ارکان کو اپنے ساتھ ملا کر زیادہ سے زیادہ صوبوں میں اور مرکز میں اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہو سکیں
اس عمل میں سب سے مرکزی کردار پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین ادا کر رہے ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مختلف شرائط اور جوڑ توڑ کے عمل کے ذریعے اس کوشش میں مصروف ہیں کہ تحریک انصاف مرکز کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں
اس حوالے سے سیاسی مدو جزر نے جاوید میاں داد کو اس سارے عمل کے خلاف آواز اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ اکثریتی جماعت اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے آواد ارکان کو مختلف قسم کی لالچ دے کر اپنے ساتھ ملانے کا عمل کسی بھی طرح مثبت نہیں ہے
ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے ارکان کی بولیاں لگ رہی ہیں لوگ ان کو خرید رہے ہیں انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ ایک اچھی نیت اور اچھے کام کے لیۓ آۓ ہیں لوگوں نے آپ کو ووٹ دیۓ ہیں مگر اب آپ ایک غلط کام کا حصہ بن رہے ہیں
جو کام ماضی میں سیاست دان کرتے تھے اب آپ بھی وہی سب کچھ کر رہے ہیں انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان سیاسی رہنماؤں کا سختی سے احتساب کریں جو ان کے ووٹوں سے حاصل شدہ سیٹ کو اب بیچ رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چیف جسٹس سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ہارش ٹریڈنگ کے اس بھیانک کھیل کو نہ صرف روکیں بلکہ اس شخص یعنی جہانگیر ترین سے یہ دریافت کریں کہ اس کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا جس سے وہ ملک بھر کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو خرید رہے ہیں
جاوید میاں داد کی آواز صرف ان کی آواز نہیں ہے بلکہ یہ ہر محب وطن پاکستانی کے دل کی صدا ہے جو اس سیاسی بھیڑ چال کے عمل کو نہ صرف دیکھ رہے ہیں بلکہ یہ سب ہوتے دیکھ کر اپنے وطن کے لیۓ پریشان ہو رہے ہیں