جنوری اور فروری میں بچے پیدا کرنے کا ایسا فائدہ سامنے آگیا کہ سب والدین ان مہینوں میں بچے پیدا کرنے کی خواہش کرنے لگے

اکیس جنوری سے لے کر بیس فروری کے درمیان پیدا ہونے والے افراد برج دلو سے تعلق رکھتے ہیں اس برج کا دیگر بروج میں سے گیارہواں نمبر ہے ۔اس برج کے حامل لگ بے مثال شخصیت کے حامل ہوتے ہیں اسی سبب وہ دوسرے لوگوں میں علیحدہ سے پہچان لیے جاتے ہیں ۔ دلو کے منفی پہلووں میں متلون مزاجی، سرکشی اور باغیانیہ رویہ نمایاں ہیں۔

اس برج کے لوگ دیگر جن خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں ان میں سے چیدہ چیدہ بیان کی جارہی ہیں ۔

آزاد اور خودمختار

اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد فطرتا بہت آزاد ہوتے ہیں ۔ وہ کسی قسم کی پابندی کے سخت مخالف ہوتے ہیں ۔ اسی سبب وہ اجتماعی طور پر کام کرنے کے بجاۓ انفرادی کام کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ اسکے علاوہ رشتوں کے معاملے میں بھی وہ ان کی پابندی ایک حد تک برداشت کرنے کے قائل ہوتے ہیں ان کا مسلک جیو اور جینے دو ہوتا ہے ۔

جدت پسند

اس برج کے لوگ نت نۓ تجربات کرنا بہت پسند کرتے ہیں نئی نئی چیزیں بنانا اور نئی اختراعات کرنا ان کا دلپسند مشغلہ ہوتا ہے ۔ اسی وجہ سے وہ ان لوگوں کے ساتھ تعلق بنانا پسند کرتے ہیں جو اس قسم کے تجربات میں ان کا ساتھ دے سکیں ۔

پرتجسس ہوتے ہیں

اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک جگہ ٹہرنا پسند نہیں کرتے وہ ہر وقت کچھ نیا جاننے کی جستجو میں رہتے ہیں ۔ان کی یہ جستجو صرف مثبت پہلو جاننے کی طرف ہی نہیں ہوتی بلکہ وہ تصویر کے دونوں رخوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں ۔ اسی سبب علم کے میدانوں میں یہ بہت اچھے طالب علم ثابت ہوتے ہیں ۔

تنہائی پسند ہوتے ہیں

اپنی ہم فطرت لوگوں کے علاوہ یہ دوسرے لوگوں سے جلد گھلنے ملنے والے نہیں ہوتے لہزا ان سے مل کر بظاہر یہ تاثر اجاگر ہوتا ہے کہ یہ لوگ آدم بیزار یا تنہائی پسند ہوتے ہیں ۔مگر اپنے آپ میں مگن یہ لوگ جب دوست یا اپنے ہم مزاق لوگوں میں ہوتے ہیں تو شمع محفل ہوتے ہیں

خوش طبع اور ذہین ہوتے ہیں

چونکہ ان لوگوں کو جاننے کا بہت شوق ہوتا ہے اسی سبب یہ لوگ بہت ذہین ہوتے ہیں اور ان کی اس زہانت کے سبب یہ ہر شعبہ زندگی میں واضح کامیابی حاصل کر لیتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ بہت نرم مزاج ہوتے ہیں اور کسی کے ساتھ سختی سے بات نہیں کرتے اسی سبب جو بھی ان سےایک بار مل لیتا ہے وہ ان کا دیوانہ ہوجاتا ہے ۔

سال 2018 برج دلو کے لیۓ کیسا رہے گا

اس سال کو اگر برج دلو کا سال کہا جاۓ تو کچھ غلط نہ ہو گا اس سال کامیابی برج دلو والوں کا پیچھا کرے گی ۔اس سال برج دلو کی سخت محنت کرنے والی فطرت کے سبب دولت کی دیوی ان پر خصوصی طور پر مہربان ہوگی ۔ اس سال آپ کو لمب سفر درپیش ہوں گے اور اس سفر کے نتیجے میں خوشی اور اطمینان حاصل ہو گا ۔

اس سال آپ کی صحت بھی قابل رشک رہے گی ماضی کی بیماریوں سے نجات حاصل ہوگی شریک حیات کے ساتھ محبت میں اضافہ ہو گا مگر شروع کے دومہینوں میں شریک حیات کی صحت کا خصوصی خیال رکھیں ان کی صحت کی جانب سے پریشانی ہو سکتی ہے مجموعی طور پر ہہ سال آپ کے لیۓ کامیابیاں اور خوشیاں لے کر آیا ہے ان خوشیوں کو سمیٹ لیں

To Top