جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج

جیو نیوز،میرشکیل،گرفتاری ،ہائیکورٹ

میر شکیل الرحمان کی اہلیہ نے گرفتاری کولاہور  ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا!

لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی اہلیہ کی درخواست سماعت  کی۔ لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس علی باقر نجفی اور طارق سلیم پر مشتمل دورکنی بینچ  نے کیس کی سماعت کی ۔اہلیہ میر شکیل الرحمان  کی جانب سے دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب، احتساب عدالت کے جج اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست میں مؤقف اختیار  کرتے ہوئے کہاگیا ہےکہ نیب کی جانب سے میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرتے ہوئے 2019ء کی بزنس مین پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی ہے جبکہ گرفتاری سےقبل ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب سے قانونی رائے نہیں لی ۔

جیو نیوز،میرشکیل،گرفتاری ،ہائیکورٹ

The Express Tribune

بیرسٹر اعتزاز احسن کی وساطت سے دائر  درخواست  میں میر شکیل الرحمان کی احتساب عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی منظوری پر مؤقف اپنایا گیا کہ جج نے جسمانی ریمانڈ کے تحریری حکم میں ریمانڈ کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

سماعت کے بعد عدالت نے  میر شکیل الرحمان کو وکلاء اور فیملی سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے  گھر کا کھانا فراہم کرنے اور واک کرنے کی بھی اجازت دے دی۔عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

کرونا کو روکنےکے لیے آگاہی کا علی ظفر کا انوکھاانداز، بھائی پھر حاضر ہے

نیب نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو حراست میں لیا!

واضح رہے نیب نے 12 مارچ کو جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو دوران پیشی حراست میں لیا تھا ۔نیب کے مطابق   34 برس قبل مبینہ طور پر حکومتی عہدے دار سے غیرقانونی طور پر جائیداد خریدنے کے کیس میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے ۔

جیو نیوز،میرشکیل،گرفتاری ،ہائیکورٹ

Global Village Space

دوسری جانب ترجمان جنگ گروپ کے مطابق 34 برس قبل خریدی گئی پراپرٹی کے تمام شواہد نیب کو فراہم  کیے جا چکے ہیں جن میں ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے قانونی تقاضے پورے کرنے کی دستاویز بھی شامل ہیں۔جبکہ  یہ پراپرٹی پرائیوٹ افراد سے خریدی گئی تھی، میر شکیل الرحمان اس کیس کے سلسلے میں دو بار خود نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو چکے ہیں جبکہ  دوسری پیشی پر میر شکیل الرحمان کو جواب دینے کے باوجود گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی وزیر علی  زیدی کا تحفظات کا ظہار!

دوسری جاب وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی میر شکیل الرحمان کی گرفتاری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔اس موقع پر علی  زیدی کا کہنا تھا کہ گرفتاری اس وقت ہوتی ہے جب کسی کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہوں۔ جبکہ صرف شکایت کی تصدیق کے مرحلے  پر میر شکیل الرحمان کی گرفتاری بے بنیاد ہے ۔علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ اگران کے بیرون ملک جانے کا خدشہ تھا تومیر شکیل کا نام ای سی ایل پر ڈال دیتے۔

To Top