جس مرد کی دو بیویاں ہوں گی اسے جنت میں دونوں بیویاں ملیں گي اور جس عورت کے دو شوہر ہوں اسے جنت میں کیا ملے گا ؟؟

مرنے کے بعد کی زںدگی چونکہ کسی نے نہیں دیکھی ہوئی لہذا اس حوالےسے انسانوں میں بے تحاشا ابہام پاۓ چاتے ہیں ۔قرآن میں جنت کو بیان کرتے ہوۓ اس میں مردوں کے لیۓ حوروں اور شراب طہور کے تحفوں کی بشارت دی گغی ہے اسی طرح عورتوں کو رنگ برنگے لباس محلات اور زیورات کی خوشخبری سنائی گئی ہے

مردوں کے لیۓ یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ مردوں کی اپنی بیویاں جو جنت میں ہوں گی ان تمام حوروں کی سردار ہوں گی مگر اس حوالے سے

عورتوں کی جانب سے اکثر یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ جن عورتوں نے ایک سے زیادہ شادی کی ہوتی ہے جنت میں جانے کے بعد وہ س شوہر کے ساتھ ہوں گی اس حوالے سے اس بات کو مد نظر رکھنا چاہیۓ کہ عورت کی فطرت توحید پر مبنی ہوتی ہےاور نیک عورت ایک وقت میں ایک مرد سے زیادہ کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتی ہے

اسی حوالے سے مختلف مکتبہ فکر کے علما مختلف آرا رکھتے ہیں کچھ علما کا یہ خیال ہے کہ جنت میں رہنے والے اپنی پسندیدہ زندگی میں ہوں گے اس لیۓ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب وہ خود کریں گے کیوں کہ علما کرام کے اس گروہ کے مطابق اگر بیوی شوہر کی زندگی میں مر جاۓ تو اس کا رشتہ اس شوہر سے ختم ہو جاتا ہے

جب کہ دوسرے طبقہ فکر کے مطابق عورت کا انتقال جس مرد کے گھر یا نکاح میں ہوا عورت اسی کے ساتھ جنت میں ہو گی اگر وہ بھی جنت میں ہوا تو ۔ اس حوالے سے ایک روایت النہایہ میں ابن کثیر نے نقل کی ہے۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، ہم میں سے بعض عورتیں (دنیا میں) دو، تین یا چار شوہروں سے یکے بعد دیگرے نکاح کرتی ہیں۔ اور مرنے کے بعد جنت میں داخل ہو جاتی ہیں، وہ سارے مرد بھی جنت میں چلے جاتے ہیں تو ان میں سے کون ا سکا شوہر ہوگا؟ اس کے جواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” اے ام سلمہ! وہ عورت ان مردوں میں کسی ایک کا انتخاب کرے گی اور وہ اچھے اخلاق والے مرد کو پسند کرے گی.

اللہ تعالی سے گزارش کرے گی ”اے میرے رب! یہ مرد دنیا میں میرے ساتھ سب سے زیادہ اخلاق سے پیش آیا لہذا اسے میرے ساتھ بیاہ دیں” (باب فی الفتن والملاحم الجز الثانی رقم الصفحہ 387)۔

اس کے علاوہ قرآن پاک میں بھی ارشاد خداوندی ہے

 ’’جس چیز کو تمہارا جی چاہے اور جو کچھ تم مانگو سب تمہارے لئے ہے‘‘ (الاعراف:31)۔

مردوں کو جہاں حوریں ملیں گی، وہیں عورتوں کے لیے بھی ہر قسم کے انعامات کااعلان کیا گیا ہے۔ قرآن مجید کی سورہ واقعہ کا مطالعہ کیا جائے اور اہل علم کی تشریحات دیکھی جائے تو واضح ہوجائے گا کہ’’جنت میں داخل ہونے والی خواتین کو اللہ تعالی نئے سرے سے پیدا فرمائیں گے اور وہ کنواری حالت میں جنت میں داخل ہوں گی‘‘۔’’جنتی خواتین اپنے شوہروں کی ہم عمر ہوں گی‘‘

 

To Top