سگا باپ جلاد بن گیا اپنے بیوی بچے اور بیٹی کو خواب میں آنے والے پیر کے کہنے پر کیوں مار ڈالا لرزہ خیز کہانی سامنے آگئی

انسان کو اللہ تعالی نے بناتے ہوۓ اسے دوسری تمام مخلوقات کے اوپر اس کے علم اور شعور کے سبب فضیلت بخشی اس کو اللہ تعالی نے عقل سے نوازا تاکہ وہ اس کا استعما ل کرتے ہوۓ صحیح اور غلط میں تمیز کر سکے اور فیصلے کر سکے

مگر بعض حالات مین انسان توہم پرستی اور بدعات مین مبتلا ہو کر اللہ کے بتاۓ ہوۓ راستے سے بھٹک جاتا ہے اور دنیاوی خداؤں کی پیروی میں اس درجے تک جا پہنچتا ہے کہ اس کی نظر میں ان ناخداؤں کا حکم اس خدا کے حکم سے بھی زیادہ ہوتا ہے

ایسا ہی ایک واقعہ حالیہ دنوں میں سامنے آیا جہاں ایک ادھیڑ عمر مرد نے اپنی بیوی ،سترہ سالہ بیٹی اور آٹھ سالہ معصوم بیٹے کو کلہاڑیوں کے وار کر کے نہ صرف ہلاک کر دیا بلکہ ظلم و بربریت کی انتہا یہ تھی کہ اس نے ان کو صرف قتل کرنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ ان کے سروں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے تن سے جدا بھی کر دیا

ایک سگا باپ جو کہ پدرانہ شفقت سے معمور ہوتا ہے اپنے بچوں کے ساتھ ایسی بر بریت کا مظاہرہ کس طرح کر سکتا ہے جب اس حوالے سے اس سے پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ اس کو اس ظلم کے لیۓ اکسانے والا اس کا پیر تھا

جو کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اس کے خواب میں آکر اس کو یہ بتا رہا تھا کہ اس کی بیوی اور بچے اس کے ساتھ ٹھیک نہیں ہیں اس کے دشمن ہیں لہذا وہ ان سے نجات حاصل کرے اس جعلی پیر کے بارے میں اس شخص کا مذید یہ بھی کہنا تھا کہ یہ پیر پندرہ سال قبل اس سے ملا تھا اور اب ڈیڑھ ماہ سے اس کے خوابوں میں آکر اسے اس کے بیوی بچوں کو ختم کرنے کے لیۓ اکسا رہا تھا

جعلی پیروں کا شکار یہ پہلا شخص نہ تھا بلکہ اس سے پہلے بھی کئی گھرانے اس اندھی تقلید کا نشانہ بن کر جانی و مالی نقصان اٹھا چکے ہیں مگر اس کے باوجود یہ ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے جو کہ ذہنی جاہلیت کے شکار عوام مین موجود ہے اور نہ جانے کب تک موجود رہے گا

To Top